اسلام آباد: اڈیالہ جیل کی حفاظت کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اس کے پورے نواحی علاقے کو فوری طور پر ریڈ زون بنادیاگیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اڈیالہ جیل کے نواحی علاقوں کو ریڈ روز قرار دینے کے لیے حدود کا حتمی تعین آج کرلیا جائے گا، اس ریڈزون کے اندر اور داخلی راستوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ماہر عملے کو بھاری تعداد میں متعین کیا جائےگا۔
قابل اعتماد ذرائع نے جنگ اور دی نیوز کو بتایا کہ اڈیالہ جیل جہاں رکھے گئے قیدیوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار سے زائد ہے تحریک انصاف کے بانی عمران خان ہی و احد قیدی نہیں جس کی سلامتی کے بارے میں غیر معمولی احتیاط سے کام لیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا اگر کسی نے جیل توڑنے کی کوشش کا سوچا بھی تو ریاست کی جانب سے بھرپور ردعمل آئے گا۔
![]()
