اگر آپ موبائل کیمرہ کے شوقین ہیں تو موبائل لیتے وقت کیمرہ کے دو تین فیچر لازمی دیکھیں ۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )گوگل پر ہر موبائل کی Specifications لکھی ہوتی ہے ۔۔
گوگل پر موبائل کا ماڈل لکھیں اور کیمرہ کی فیلڈ میں دو تین فیچر
چیک کریں ۔۔
اکثر لوگ جب موبائل کا کیمرہ چیک کرتے ہیں تو سب
سے پہلے اس کی ذومنگ چیک کرتے ہیں ۔۔ کہ سبجیکٹ زوم کرتے وقت
تصویر پھٹتی ہے یا نہیں ۔۔
پہلے ایک چیز ذہن میں رکھیں ۔۔ کہ ،
زوم دو طرح کا ہوتا ہے ۔۔
1 ڈیجیٹل ذوم
2 آپٹیکل ذوم ۔
ان میں سے آپٹیکل زوم بہترین ہوتا ہے ، کیونکہ اس میں کیمرہ کا لینس
فزیکلی آگے پیچھے ہو کر ، کیمرہ کے سبجیکٹ
کو قریب یا دور کرتا ہے ۔۔ اس میں تصویر خراب نہیں ہوتی ، رزلٹ
کلیر رہتا ہے ۔
ڈیجیٹل زوم تو سافٹ ویئر کا زوم ہوتا ہے ،
جیسا کہ عموماً ہر بجٹ موبائل میں دیا جاتا ہے ۔۔ اگر زوم کریں گے تو
تصویر خراب ہو جائے گی ۔
ڈیجیٹل زوم تو ہر موبائل میں دیا جاتا ہے ۔۔ لیکن
آپٹیکل زوم مڈ رینج یا فلیگ شپ موبائل میں دیا
جاتا ہے ۔۔
گوگل پکسل 6 پرو میں 4 ایکس آپٹیکل ذوم دیا گیا ہے ۔۔
سامسنگ گیلیکسی ایس 21 الٹرا میں ، 10 ایکس آپٹیکل
ذوم دیا گیا ہے ۔۔
اس کا مطلب ہے کہ اگر 10 ایکس تک ذوم کریں گے
تو تصویر صاف رہے گی ۔۔ پھٹے گی نہیں ۔
آپٹیکل زوم کے لیے موبائل میں ایک ٹیلی فوٹو لینس دیا
جاتا ہے ۔۔ یہ ایک بڑا سا کیمرہ ہوتا ہے ۔
تو اگر آپ زومنگ کے لیے موبائل لینا چاہتے ہیں تو پھر گوگل پر پہلے
اس کا آپٹیکل زوم چیک کریں ۔۔
ویڈیو گرافی میں ایک اہم چیز ویڈیو کی ریزولوشن
اور FPS ہے ۔۔ مڈ رینج کے موبائل فون کیمرہ میں FHD
ریزولوشن اور 60 FPS پر لازمی دینی چاہیے ۔۔
یہ ریزولوشن ویڈیو کا رزلٹ ہوتا ہے ، اور FPS حرکت کرتی چیزوں کو
سموتھ طریقے سے چلاتا ہے ۔۔
اگر آپ روڈ پر چلتی گاڑیوں کی یا چلتے ہوئے آدمیوں کی ویڈیو بنانا
چاہتے ہیں ، تو آپ کو 60 FPS پر ویڈیو بنانی چاہیے ۔
اگر کسی ایک سبجیکٹ پر فوکس کر کے ویڈیو بنا رہے ہیں یا کسی بیٹھے ہوئے
بندے کا انٹرویو کرتے ہوئے ویڈیو بنا رہے ہیں تو پھر 30
ایف پی ایس FPS چل جائے گی ۔۔
یہاں یہ چیز بھی ذہن میں رکھیں کہ اوپو ، ویوو ، ٹیکنو ، انفنکس وغیرہ ،
50 / 60 ہزار کی رینج میں بھی ، FHD
ریزولوشن ، 60 FPS پر نہیں دے رہے ۔۔ جبکہ
گوگل پکسل کا 45 ہزار کی رینج کا موبائل 4K ویڈیو ریکارڈنگ ، 60 FPS پر دے رہا ہے ۔۔
فرق دیکھ لیں ۔
یہ موبائل کیمرہ کے سمپل سے دو فیچر ہیں ۔۔
اگرچہ بہترین فوٹوگرافی کے لیے اور بھی کافی ساری چیزیں Matter کرتی ہیں ۔۔ جیسے کیمرہ سنسر ، سوفٹویئر ، لینس کوالٹی ، اپرچر وغیرہ ۔۔ یہ سب ٹیکنیکل چیزیں ہیں ۔۔
ایک عام بندے کے لیے ، ذومنگ اور ویڈیو ریکارڈنگ ریزولوشن ، FPS کے متعلق اتنا جاننا کافی ۔
اگر آپ زومنگ یا اچھی ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے موبائل لینا چاہتے ہیں تو ۔۔
یہ دو چیزیں مدنظر رکھیں ۔
بہترین رزلٹ کے لیے ڈسپلے بھی میٹر کرتا ہے ۔۔
بہرحال اگر آپ اس بارے مزید جاننا چاہتے ہیں تو گوگل
کر لیں یا یوٹیوب سے سرچ کریں ۔
جمال عبقری