اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا موبائل فون بہترین پرفارمینس دے , کچھ احتیاطی تدابیر
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا موبائل فون بہترین پرفارمینس دے، ہینگ نہ ہو، اس کی بیٹری اچھی ٹائمنگ دے، اس کی آواز اور ڈسپلے خراب نہ ہو اور اسٹوریج جلدی فُل نہ ہو تو کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ان مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
#چارجر
موبائل فون کو ہمیشہ اوریجنل چارجر سے چارج کریں۔غیر معیاری فاسٹ چارجرز سے بیٹری تو جلدی چارج ہو جاتی ہے لیکن اس سے ایک تو موبائل ہیٹ اپ ہو جاتا ہے دوسرا بیٹری ٹائمنگ خراب ہو جاتی تیسرا بیٹری کا لائف سائیکل کم ہو جاتا ہے۔
سب سے ضروری احتیاط یہ کریں کہ چارجنگ پہ لگا کر موبائل فون استعمال نہ کریں اس سے بیٹری کا نقصان تو ہوتا ہی ہے اس کے ساتھ ساتھ آپ کی اسکرین میں شیڈ آ جاتا جس سے آپ کے موبائل کی مارکیٹ ویلیو کم ہو جاتی ہے۔موبائل کو کبھی دھوپ میں رکھ کر یا سولر پینل کے کرنٹ پر چارج نہ کریں چہ جائیکہ اس میں اچھی کوالٹی کا کنٹرولر لگا ہو۔چارجنگ کے دوران ایک حد سے زیادہ موبائل گرم ہو تو چارجنگ سے اتار دیں۔
#غیر_ضروری_ایپس
اپنے موبائل میں غیر ضروری ایپس ہرگز انسٹال نہ کریں ایک تو یہ آپ کی اسٹوریج کم کر دیتی ہیں دوسرا انٹرنیٹ آن کرنے پر ایڈز کی بھرمار اس کے علاوہ ہے۔تیسرا حتیٰ الامکان کوشش کریں کہ گوگل پلے اسٹور، ایپل اسٹور، ہواوے اسٹور کے علاوہ انٹرنیٹ سے ڈائریکٹ کوئی ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال نہ کریں کیونکہ یہ آپ کے موبائل فون کیلئے محفوظ نہیں۔
#اسٹوریج_کلینر_یا_اینٹی_وائرس
کسی قسم کا اسٹوریج کلینر یا اینٹی وائرس انسٹال نہ کریں کیونکہ ہر موبائل کمپنی اپنی ڈیوائس میں Built-in یہ دونوں چیزیں مہیا کرتی ہے وہی استعمال کریں۔
#سوشل_میڈیا_ایپس_میں_ڈیٹا
سوشل میڈیا ایپس جیسا کہ فیس بک، یوٹیوب، انسٹا گرام وغیرہ میں چیزیں ڈاؤن لوڈ کرکے مت رکھیں جو ویڈیو یا ڈاکومنٹس چاہیئے ہوں انہیں ڈاؤن لوڈ کر کے گیلری میں رکھ لیں ایپ میں ڈاؤنلوڈ کرنے سے ایپ ڈیٹا بڑھ جاتا جو موبائل کو Slow کرنے کا باعث بنتا ہے بالخصوص YouTube Downloads اور Facebook Saved Videos وغیرہ
#روٹ_کروانا
اپنے موبائل فون کی اسپیڈ بڑھانے یا ورژن اپ ڈیٹ کرنے کیلئے کبھی بھی اسے Root مت کروائیں۔اس سے آپ کا موبائل کھلی کتاب کی مانند ہو جاتا ہے جس کا ڈیٹا اور اکاؤنٹس باآسانی ہیک کیے جا سکتے ہیں۔
#مہینہ_وار_صفائی
کوشش کریں کہ ہر ماہ موبائل میں موجود ڈیٹا سے Junk files, Cache files, Duplicate files اور ایکسٹرا ڈیٹا ڈیلیٹ کرتے جائیں۔
اس کیلئے موبائل کے فائنل مینیجر میں جا کر اوپر Search Bar میں junk file, cache files سرچ کر لیں وہ شو ہوں تو انہیں ڈیلیٹ آل کر دیں۔فائل مینیجر میں Data Analysis کا آپشن ہو تو اسے استعمال کریں اور یہ سب فائلز ڈیلیٹ کر دیں۔
اینڈرائڈ فولڈر میں جا کر وہاں WhatsApp پھر Media میں جائیں وہاں Images, audio files, Videos والے فولڈر کھولیں ان میں جو Sent files کے فولڈرز ہوں انہیں خالی کر دیں کہ فائلز سینڈ ہو چکیں لیکن آپ کے موبائل میں پڑی جگہ گھیر رہی ہوتی ہیں۔
نیز ہفتے میں کم از کم ایک بار موبائل 1 گھنٹہ کیلئے بند کر لیا کریں تاکہ ڈیوائس کو کچھ ریسٹ مل سکے۔
بیرونی صفائی کیلئے موبائل کا کوّر اتاریں گھر میں پڑے فالتو دانتوں والے برش سے موبائل کی چارجنگ سلاٹ، اسپیکر، ائیر پیس، آڈیو جیک (ھینڈ فری جیک) وغیرہ کو نرمی سے صاف کر لیں۔پلے اسٹور پر ایک ایپ Clear Wave کے نام سے موجود ہے وہ انسٹال کر کے دو بار پلے کر لیں وہ مختلف قسم کی ساؤنڈز پلے کرتے ہوئے موبائل کے اسپیکرز وغیرہ میں آئی ڈسٹ کو نکال دے گا۔
گھر میں Glass-Cleaner موجود ہو تو کپڑے پہ لگا کر اس سے موبائل کو صاف کر لیں لیکن خیال رکھیں کہ لیکوئیڈ موبائل کے مائیک، اسپیکر، سم سلاٹ، ھینڈ فری جیک، ائیر پیس یا وائس کینسلیشن ہول میں نہ جائے۔واٹر پیک موبائلز اس احتیاط سے مستثنیٰ ہیں۔
#حفاظتی_اقدامات
آنکھوں کی حفاظت کیلئے موبائل میں موجود Eye Comfort یا Eye Protection کو ہمیشہ آن رکھیں اور اپنے موبائل پر اچھی کوالٹی کا پروٹیکٹر گلاس لگوائیں اگر Mate Glass مل جائے تو بہتر ہے کہ وہ موبائل کی تیز نقصان دہ روشنی کو 40 فیصد تک کم کر دیتا ہے۔
کانوں کی حفاظت کیلئے موبائل کے ائیر پیس کا والیوم کبھی فُل نہ رکھیں بلکہ اسے 70/80 فیصد پہ رکھیں اور اگر ائیر پوڈز، بلو ٹوتھ ہینڈ فری یا وائر ہینڈ فری استعمال کرتے ہیں تو ہمیشہ کمپنی کی اوریجنل یا کم از کم اچھی کوالٹی کی استعمال کریں جس میں سماعت سے متعلق حفاظتی Decibel level کا خیال رکھا گیا ہو۔
مزید کسی سوال یا راہنمائی کیلئے آپ کمنٹ سیکشن یا انبکس میں پوچھ سکتے ہیں یا کمنٹس میں موجود ہمارے آفیشل WhatsApp نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔