ایتھنز میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی، اسرائیل کے خلاف شدید احتجاج
ایتھنز (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔انصر اقبال بسراء)یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں فلسطین کے حق میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں مظاہرین نے شرکت کی۔ مظاہرین نے فلسطینی جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔
احتجاج کا مرکز اسرائیلی سفارتخانے کے باہر رہا، جہاں شرکاء نے غزہ میں جاری قتل عام اور نسل کشی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ “فری فلسطین”، “غزہ میں خونریزی بند کرو”، اور “اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے” جیسے نعرے فضا میں گونجتے رہے۔
شرکاء نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور اسرائیل کو ظلم و بربریت سے روکے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یونانی عوام فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے حامی ہیں۔