Daily Roshni News

*ایتھنز میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام 1500ویں جشنِ ولادتِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد

*ایتھنز میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام 1500ویں جشنِ ولادتِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد

*ایتھنز (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔انصر اقبال بسراء ):* منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام مرکزی منہاج اسلامک سنٹر ایتھنز میں 1500ویں جشنِ ولادتِ مصطفیٰ ﷺ کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس روحانی محفل میں یونان بھر سے سیاسی، سماجی، صحافتی، ادبی، کاروباری شخصیات اور عاشقانِ رسول ﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد معروف نعت خواں محمد افضال گھمن نے خصوصی کلام پیش کیا، جس سے حاضرین کے دلوں کو گرمایا اور خوب داد وصول کی۔ دیگر ثناخوانوں نے بھی آقا ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام کے نذرانے پیش کیے۔

علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی نے سیرتِ رسول ﷺ کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کے مطابق ڈھالنا چاہیے۔

صدر تحریک نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محفلِ میلاد کی مبارکباد دی۔ آخر میں حاضرین نے ادب و احترام سے کھڑے ہو کر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا اور ملک پاکستان و ملت اسلامیہ کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

یہ روحانی محفل نہ صرف ایمان کو تازگی بخشتی ہے بلکہ اتحادِ امت اور سیرتِ رسول ﷺ کو اپنانے کا عزم بھی دیتی ہے۔

Loading