ایتھنز میں چیمبر آف کامرس کی 100 ویں سالگرہ کے پر مسرت موقعہ پر یادگاری مجسمہ نصب کیا گیا ۔ صدر اور اعلی حکام کی بھرپور شرکت ۔
یونان (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔انصر اقبال بسراء )یونان میں ایتھنز چیمبر آف کامرس کے قیام کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر ملک کی تاریخ میں پہلی بار چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کے اعزاز میں ایک یادگار مجسمہ نصب کیا گیااس تاریخی تقریب میں ملک کے صدر ،پارلیمنٹ کے سپیکر مئیر ایتھنز سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے
یونان (انصر اقبال بسراء سے )
یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں چیمبر آف کامرس کی 100 سالہ تقریبات کے سلسلے میں ایک تاریخی اقدام کیا گیا
ایتھنز چیمبر آف کامرس نے پہلی مرتبہ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد اور پیشہ وران کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی مجسمہ تیار کرکے ایگھنز کے مرکزی پارک میں نصب کیا
مجسمے کی نقاب کشائی کی
تقریب میں یونان کے صدر کانستانتینوس اے. تاسولاس بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے اور یادگار کا افتتاح کریں گے۔
تقریب میں ایتھنز چیمبر آف کامرس کے صدر یانیس ہاجیتھیودوسیؤ، اور ایتھنز کے میئر ہاریس دوکاس نےبھی خطاب کیا
اس موقع پر ایتھنز میونسپلٹی کے بینڈ نےخصوصی موسیقی پیش کی جس نےتقریب کو روایتی اور تاریخی رنگ دے دیا اس اہم موقع پر ممتاز پاکستانی تاجر اور چیمبر کے اوورسیز کمیٹی کے جنرل سکریٹری بدرمنیر سندھو نے پاکستان کی نمائندگی کی
یہ یادگار مجسمہ دراصل اُن لاکھوں کاروباری اور پیشہ ور افراد کے کردار کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے گزشتہ ایک صدی میں یونانی معیشت کی ترقی، روزگار کے مواقع اور معاشرتی استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
صدر چیمبرکا کہنا ہے کہ یہ اقدام چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری طبقے کی تاریخی خدمات کو تسلیم کرنے اور اُن کے مستقبل کے فروغ کے عزم کی علامت ہے۔
یونان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار معیشت کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں۔ اس مجسمے کی تنصیب نہ صرف ان کے تاریخی کردار کو سراہنے کا عملی مظاہرہ ہے بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے ایک علامتی پیغام بھی ہے۔