ایجادات میں جو ظلم وی سی آر کے ساتھ ہوا ایسا کسی اور کے ساتھ نہیں ہوا
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایجادات میں جو ظلم وی سی آر کے ساتھ ہوا ایسا کسی اور کے ساتھ نہیں ہوا اس آلہ پر اتنی محنت اور ٹیکنالوجی استعمال ہوئی کسی اور چیز میں نہیں ہوئی ایک کیسٹ کو اندر باہر کرنے کے لئے پچاس پچاس پرزے کام کرتے تھے مگر اس کے ساتھ ظلم یہ ہوا یہ ابھی ہر شخص کی پہنچ تک نہیں آیا تھا کے مارکیٹ میں ڈی وی ڈی نے اس کی کمر توڑ کر رکھ دی
وی سی آر ایک ایسا آلہ تھا جسے گھروں میں فلمیں دیکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ یہ ایک بڑا سا ڈبہ ہوتا تھا جس میں کیسٹیں ڈال کر فلمیں چلائی جاتی تھیں۔ وی سی آر کا دور 80 کی دہائی میں بہت مشہور تھا لیکن بعد میں ڈی وی ڈی اور اسٹریمنگ سروسز کے آ جانے سے اس کی مقبولیت کم ہو گئی اور اب اسے بہت کم گھروں میں دیکھا جا سکتا ہے۔۔۔۔☆
وی سی آر میں فلمیں کیسٹوں میں آتی تھیں جو بڑے سائز کی ہوتی تھیں
فلمیں ریکارڈ کرنا: وی سی آر کی مدد سے ٹی وی پروگرامز کو بھی ریکارڈ کیا جاتا تھا
وی سی آر نے گھروں میں سینما کا تجربہ فراہم کیا کیونکہ اس پر فلم سب گھر والے ساتھ بیٹھ کر دیکھتے تھے اس لئے کہ اس پر فلم آگے پچھے کرنے پر اس میں کچرا آ جایا کرتا تھا
بہت سے لوگوں کے لیے وی سی آر کیسٹیں ان کی قیمتی یادوں کا خزانہ ہیں۔
آج کل کے دور میں وی سی آر کو قدیم چیزوں میں شمار کیا جاتا ہے لیکن یہ اپنی نوعیت کا ایک اہم آلہ تھا جس نے تفریح کے انداز کو بدل دیا تھا ۔