Daily Roshni News

ایرانی شاعر فردوسی نے ایرانی سلاطین کی تاریخ رقم کر کہ ایک اہم کارمانہ سرانجام دیا۔

ایرانی شاعر فردوسی نے ایرانی سلاطین کی تاریخ رقم کر کہ ایک اہم کارمانہ سرانجام دیا۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایرانی شاعر فردوسی نے ایرانی سلاطین کی تاریخ رقم کر کہ ایک اہم کارمانہ سرانجام دیا۔شاہ نامہ فردوسی میں ایرانی تاریخ کو 60 ہزار  اشعار کی صورت ترتیب دیا۔۔۔ابو الاثر حفیظ جالندھری نے  ایک شاہ نامہ لکھ کر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد اور زندگی کے واقعات اور  تاریخ کومثنوی کی صورت پیش کیا اور نام ۔”شاہ نامہ اسلام” رکھا اس کارنامے پر  حفیظ کو “فردوسیِ اسلام” کا خطاب دیا گیا۔

شاہ نامہ اسلام سے اقتباس

حفیظ جالندھری

اسی کے نام سے آغاز ہے اس شاہنامے کا

ہمیشہ جس کے در پر سر جھکا رہتا ہے خامے کا

اسی نے ایک حرف کُن سے پیدا کر دیا عالم

کشاکش کی صدائے ہاوہو سے بھر دیا عالم

نظام آسمانی ہے اسی کی حکمرانی میں

بہار جاودانی ہے اسی کی باغبانی میں

اسی کے نور سے پر نور ہیں شمس و قمر تارے

وہی ثابت ہے جس کے گرد پھرتے ہیں یہ سیارے

زمیں پر جلوہ آرا ہیں مظاہر اس کی قدرت کے

بچھائے ہیں اسی داتا نے دسترخوان نعمت کے

یہ سرد و گرم خشک و تر اجالا اور تاریکی

نظر آتی ہے سب میں شان اسی اک ذات باری کی

وہی ہے کائنات اور اس کی مخلوقات کا خالق

نباتات و جمالات اور حیوانات کا خالق

وہی خالق ہے دل کا اور دل کے نیک ارادوں کا

وہی مالک ہمارا ہے اور ہمارے باپ دادوں کا

بشر کو فطرت اسلام پر پیدا کیا جس نے

محمد مصطفٰی کے نام پر شیدا کیا جس نے

کیا فردوسی موحوم نے ایران کو زندہ

خدا توفیق دے تو میں کروں ایمان کو زندہ

تقابل کا کروں دعویٰ یہ طاقت ہی کہاں میری

تخیل میرا ناقص نامکمل ہے زباں میری

زباں پہلوی کی ہمزبانی ہو نہیں سکتی

ابھی اردو میں پیدا وہ روانی ہو نہیں سکتی

کہاں ہے اب وہ دور غزنوی کی فارغ البالی

غلامی نے دبا رکھی ہے میری ہمت عالی

یہ کس کی جستجو میں مہر عالمتاب پھرتا ہے

ازل کے روز سے بیتاب تھا بیخواب پھرتا ہے

کروڑوں رنگتیں کس کے لئے ایام نے بدلیں

پیپے کروٹیں کس دھن میں صبح و شام نے بدلیں

یہ سب کچھ ہو رہا تھا ایک ہی امید کی خاطر

یہ ساری کاہشیں تھیں ایک صبح عید کی خاطر​

معین وقت آیا زور باطل گھٹ گیا آخر

اندھیرا مٹ گیا ظلمت کا بادل چھٹ گیا آخر

مبارک ہو کہ دور راحت و آرام آ پہنچا

نجات دائمی کی شکل میں اسلام آ پہنچا

مبارک ہو کہ ختم المرسلیں تشریف لے آئے

جناب رحمتہ للعٰلمین تشریف لے آئے

خبر جا کر سنا دو شش جہت کے زیردستوں کو

زبردستی کی جرات اب نہ ہو گی خودپرستوں کو

ضعیفوں بیکسوں آفت نصیبوں کو مبارک ہو

یتیموں کو غلاموں کو غریبوں کو مبارک ہو

Loading