برطانیہ نے ایران اور امریکا کی کشیدگی کے باعث قطر میں لڑاکا طیارے تعینات کردیے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی فضائیہ نے قطر میں 4 ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کیے ہیں، اس حوالے سے برطانوی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ قطر میں لڑاکا طیارے دفاعی مقصدکے تحت بھیجے گئے ہیں۔
گزشتہ روز ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ ہماری بڑی فورس ایران کی جانب رواں دواں ہیں، بہت سے جہاز ایران کی طرف جا رہے ہیں اور ہم ایران کے قریب احتیاطی طور پر فورس تعینات کررہے ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔
اس سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی نہیں کریں گے تاہم اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا تو امریکا جواب دے گا۔
![]()
