Daily Roshni News

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ اب قریب۔۔۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ اب قریب

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ اب قریب ہے، لیکن  ایک امریکی جس کا نام ۔ کرنل لارنس ولکرسن ہے۔ یہ بنیادی طور پر امریکہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ کے سابق چیف آف اسٹاف اور فوج میں ریٹائرڈ کرنل رہ چکے ہیں۔ اس وقت ان کی نظر مشرق وسطیٰ، امریکہ اور اسرائیل پر بہت گہری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خطرہ ہے کہ اگر ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ چھڑتی ہے، تو اس بار ایران اسرائیل کو مکمل طور پر ختم کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ایرانی بہت رحم دل ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل نے ان کے سائنسدانوں اور عوام کو نشانہ بنایا ہے، اور ایرانی اس کو بھول نہیں سکتے۔

یہ جنگ ایران اور عراق کی جنگ نہیں ہے۔ ایران کی صلاحیتیں بہت زیادہ ہیں، اور اگر یہ جنگ ہوئی تو اس کا نتیجہ اسرائیل کی ریاست کے لیے تباہ کن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ “جہنم برپا کرنے والے” ہیں۔

کرنل ولکرسن نے کہا کہ پچھلی 12 دن کی جنگ میں اسرائیل کو ناقابل تصور نقصان پہنچا، اور اس کو دنیا سے چھپایا گیا۔ اگر دنیا کو معلوم ہوتا کہ ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کو کیا نقصان پہنچایا، تو لوگ حیران رہ جاتے۔

انہوں نے امریکہ کو بھی وارننگ دی کہ اگر جنگ ہوئی، تو امریکہ بھی تباہی سے بچ نہیں پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے یہ خطرہ پیدا ہوا ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی اعتراف کیا کہ اسرائیل کے خلاف میزائل حملوں نے تاریخی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ معاملہ بات چیت سے حل ہو، اور جنگ نہ ہو۔ لیکن موجودہ صورتحال واضح کرتی ہے کہ امریکہ دباؤ میں ہے، اور ایران کا موقف بہت مضبوط ہے۔

ایران نے کہا ہے کہ اگر ان پر حملہ کیا گیا، تو وہ جواب دیں گے اور تباہی کریں گے۔ وہ پیشگی حملہ نہیں کر رہے، لیکن اگر جنگ ہوئی تو ایران مکمل طور پر مقابلہ کرے گا۔

قُطر، سعودی عرب، چین، روس اور دیگر ممالک بھی ایران اور امریکہ/اسرائیل کی ممکنہ جنگ کے بارے میں وارننگ دے رہے ہیں۔ عالمی سطح پر خطرہ بڑھ گیا ہے، اور کوئی بھی طاقت آسانی سے اس صورت حال کو کنٹرول نہیں کر سکتی۔

کُل ملا کر صورتحال یہ ہے کہ ایران مضبوط موقف پر قائم ہے، جنگ کی ذمہ داری صرف ان پر نہیں ڈالنی چاہیے، اور اگر مقابلہ ہوا تو اس کا اثر پورے خطے اور دنیا پر پڑے گا۔

Loading