Daily Roshni News

ایران جنگ جاری رکھنےکے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ جاری رکھنےکے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں  اضافہ ہوگیا۔

عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد برطانوی خام تیل کی نئی قیمت 105.55 ڈالر فی بیرل ہوگئی، امریکی خام تیل کی قیمت بھی اضافے کے بعد 105 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

اس کے علاوہ یو اے ای مربن خام تیل 3 فیصد کمی کےساتھ 103 ڈالر کی سطح پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے عوام سے خطاب میں ایران جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد تمام فوجی مقاصد حاصل کرلیے جائیں گے، صدر ٹرمپ نے آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

Loading