Daily Roshni News

ایران سے جنگ بندی کیلئے امریکی تجاویز سامنے آگئیں

ایران سے جنگ بندی کیلئے امریکی تجاویز سامنے آگئیں

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایران امریکا جنگ بندی کے لیے امریکا کی پیش کردہ تجاویز سامنے آگئیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان تجاویز میں ایران کے جوہری پروگرام اور میزائل پروگرام کو روکنا، آبنائے ہرمز کو کھولنا، مسلح گروپوں کی ایرانی حمایت پر پابندی، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی طرف سے ایران کی نگرانی، ایران اور امریکا کے درمیان سویلین جوہری تعاون اور ایران پر پابندیوں میں نرمی کے نکات شامل تھے۔

دوسری جانب چین نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

اس کے علاوہ مصر کا کہنا ہےکہ مصر، پاکستان، ترکیے اور دیگر بین الاقوامی و علاقائی شراکت داروں کے درمیان کوششیں جاری ہیں ۔

Loading