Daily Roshni News

ایسی مچھلیاں جو خود روشنی پیدا کرتی ہیں۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )سمندر کی گہرائیوں میں اتنا اندھیرا ہوتا ہے کہ وہاں سورج کی روشنی بھی نہیں پہنچتی۔ ایسے میں کچھ خاص مچھلیوں ایسی جگہوں پر زندہ رہنے کے لیے قدرت نے ایک حیرت انگیز صلاحیت دے رکھی ہے کہ یہ مچھلیاں خود روشنی پیدا کرتی ہیں۔ اس قدرتی روشنی کو بایولومینیسنس کہتے ہیں۔ یہ روشنی مچھلی کے جسم میں موجود ایک خاص کیمیکل ری ایکشن سے بنتی ہے، جیسے جگنو بھی کرتے ہیں۔

یہ مچھلیاں روشنی کا استعمال شکار کو اپنی طرف کھینچنے کے لیے کرتی ہیں جیسے چراغ کی طرف پتنگے آتے ہیں دشمن کو دھوکہ دینے یا چھپنے کے لیے ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کے لیے بھی۔

مثال کے طور پر اینگلر مچھلی ایک ایسی مشہور مچھلی ہے جس کے ماتھے پر ایک چھوٹی سی بتی لٹک رہی ہوتی ہے، جو اندھیرے میں چمکتی ہے۔ چھوٹے شکار جب اس روشنی کی طرف آتے ہیں، تو وہ انہیں پکڑ لیتی ہے۔ یہ سب کچھ فطرت کا کرشمہ ہے، اور سائنس نے اس عمل کو پوری تفصیل سے سمجھا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اتنی سخت جگہ پر بھی زندگی موجود ہے، اور وہ اتنی ذہین بھی ہے کہ اپنا چراغ خود لے کر چلتی ہے۔ سبحان اللہ

تازہ ترین معلومات، دلچسپ اور سائنسی حقائق جاننے کیلئے، پیج کو ابھی فالو کریں:

#DidYouKnow #Facts #UrduKnowledge  #TrendyOrg #today #viral #ScienceFacts #nisaryounas #urdunews

Loading