Daily Roshni News

ایشز سیریز: میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شائقین کی آمد کا نیا ریکارڈ بن گیا

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ایشز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز شائقین کرکٹ کا میچ دیکھنے کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نے 2015 کے ورلڈ کپ فائنل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ایم سی جی میں پہلے دن 93ہزار 442 افراد کرکٹ میچ دیکھنے آئے جبکہ 2015 ورلڈ کپ کے فائنل میں 93 ہزار 13 افراد نے میچ دیکھا تھا۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 152 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم بھی 110 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

Loading