Daily Roshni News

ایشیا کپ کا شیڈول تاخیر کا شکار کیوں؟

ماہ  ستمبر میں سری لنکا میں ہونے والی بارشوں کے باعث ایشیاکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہوگیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان رواں ہفتے کیاجائےگا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں مون سون بارشوں کے باعث کولمبو ایشیاکپ کی میزبانی نہیں کرےگا لہٰذا پاکستان اور بھارت کا میچ کولمبو میں نہیں کھیلا جائےگا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایشیاکپ میں پاک بھارت میچ کی میزبانی دمبولا کے کرنے کے قوی امکانات ہیں۔

دوسری جانب یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ایشیا کپ میں شرکت کرنے والے ممالک کے ساتھ ابتدائی شیڈول شیئر  کردیاگیا ہے۔

ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان اور 9 سری لنکا میں ہوں گے

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ  ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2023 کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق  ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلاجائے گا جس میں ایونٹ کے چار میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

Loading