Daily Roshni News

ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے میں میچز سری لنکا کے 2 شہروں میں ہونے کا امکان

ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے میں میچز سری لنکا کے 2 شہروں میں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے عہدیداران ایک اجلاس میں اس بات کا حتمی فیصلہ کریں گے، ڈربن میں ہونے والے اجلاس میں ایشیا کپ کے وینیوز کے حوالے سے مشاورت مکمل کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لگا تار  9 ون ڈے میچز  ایک ہی وینیو  پر کرانا مشکل ہے، ابتدائی طور پر دو شہروں میں میچز کرانے پر اتفاق پایا گیا ہے،  پالی کیلے اور دمبولا میں ایشیا کپ کے میچز ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پالی کیلے کا انتخاب کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ پاکستان میں 31 اگست سے شروع ہوگا، پاکستان میں بھی دو وینیوز پر غور  کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں سے انتخاب ہو گا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہےکہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلاجائے گا جس میں ایونٹ کے چار میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

Loading