فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے صنعتی شعبے کی ویڈیو مانیٹرنگ کا آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کردیا۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر صنعتی شعبے کی پیداوار کی نگرانی کرے گا، سینٹرل کنٹرول یونٹ ایف بی آرکو رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم کرے گا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پیداواری ریکارڈ کا تجزیہ کرکےقانونی کارروائی کی جا سکے گی، ویڈیو مانیٹرنگ کے بغیر مال فیکٹری سےنہیں نکالاجاسکے گا، ویڈیو نگرانی کا ساز و سامان لائسنسن یافتہ مجاز وینڈر کےذریعےنصب ہوگا۔
اس کے علاوہ مجاز وینڈر نصب ٹیکنالوجی کو وقتاً فوقتاً اپ گریڈ کرنےکا پابند ہوگا۔