Daily Roshni News

ایمان کو وین میں بٹھایا گیا تو وہ بے ہوش ہوگئی: شیریں مزاری

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہےکہ دشمن چاہتا ہے کہ میری بیٹی کے ساتھ کچھ برا ہو۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ایمان مزاری کو وین میں بٹھایا اور جب لے گئے تو وہ بے ہوش ہوگئیں، بے ہوش ہونے کے باجود ڈاکٹر سے ملنے نہیں دیا گیا،  ایمان کے دادا کی شاعری کی کتاب بھی نہیں دی گئی۔

شیریں مزاری نے بتایا کہ ایمان نے کھانے سے منع کردیا ہے، دشمن چاہتا ہے کہ میری بیٹی کے ساتھ کچھ برا ہو، ایمان انسانی حقوق کی وکیل ہے اور اس کی جان کو حوالات میں خطرہ ہے۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ہم کہیں نہیں جارہے وہ پیشیوں پر آئے گی، عدالت انسانی حقوق کا احترام کرتی ہے اور ایمان مزاری کو رہا کرے۔

ایمان مزاری والدہ سے ملکر آبدیدہ ہوگئیں

اس سے قبل ایمان مزاری کو جب انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ اپنی والدہ سے گلے لگ کر آبدیدہ ہوگئیں۔

اس موقع پر ایمان مزاری نے کہا کہ میں نے بھوک ہڑتال کر دی ہے، مجھے میری نظموں کی کتابیں نہیں دی گئیں، مجھ سے دوران تفتیش کسی نے کوئی سوال نہیں پوچھے۔

Loading