Daily Roshni News

ایمسٹرڈیم ، جاوید عظیمی اور میاں عاصم کو ملک مسعود نے غوثیہ مسجد میں کولنگ سسٹم برائے میت پر بریفنگ دی

ایمسٹرڈیم ، جاوید عظیمی اور میاں عاصم کو ملک مسعود نے

غوثیہ مسجد میں کولنگ سسٹم برائے میت پر بریفنگ دی

جبکہ مہمانوں نے بذریعہ خود کار مشین مالی عطیات نذر کئے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) کسی بھی مسجد اسلامی مراکز اور اداروں کے منتظمین انھیں منظم طریقے سے چلانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ گزشتہ دنوں جامع مسجد غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم میں ہونے والی تعزیتی تقریب میں معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی ، مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود اور نمائندہ خصوصی دی ہیگ میاں عمران نے شریک کی۔تقریب کے اختتام پر مسجد کے متحرک عہدیدار ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی  نے جاوید عظیمی اور میاں عاصم محمودکو مسجد کا دورہ  کروایا۔ اس دوران انھوں نے مسجد میں نصب خود کار پن مشین اور کولنگ سسٹم برائے میت کے کمرے پر خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے

بتایا کہ پاکستانی کمیونٹی کے تمام حضرات اس سے استعفادہ کر سکتے ہیں۔ بیک وقت تین کو لنگ سسٹم میں رکھی جاسکتی ہیں کمرے کا مکمل سسٹم خود کار ہے۔ اس کے علاوہ ملک مسعود  نے مزید بتایا کہ ہم نے ہنگامی صورتحال کے لئے بڑی تعداد میں کفن بھی تیار رکھے ہوئے ہیں۔ روشنی نیوز کی ٹیم نے مسجد غوثیہ کی تمام انتظامی ٹیم کی خدمات برائے پاکستانی کمیونٹی کو بے حد سراہا۔ بریفنگ کے اختتام پر جاوید عظیمی اور میاں عاصم نے بذریعہ خو دکار پن مشین اپنے مالی عطیات  بھی پیش کئے۔

Loading