اینڈوسکوپی کیا ہے؟ Endoscopy / Colonoscopy
تحریر۔۔ڈاکٹر اختر ملک
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔تحریر۔۔ڈاکٹر اختر ملک )آج ہم اینڈسکوپی کو سمجھیں گئے ، کہ یہ پیٹ اور معدے کی کس کس بیماریوں اور صورتوں میں کی جاتی ہے ،اور اس کی سب سے اہم خصوصیات یہ ہے، کہ اینڈسکوپی معدے اور آنتوں کی درجنوں بیماریوں کی تشخیص کے لیے سب سے اچھا ٹیسٹ مانا جاتا ہے۔ لہذا اگر کسی مریض کو ڈاکٹر اینڈوسکوپی کا مشورہ دیتا ہے ،تو مریض کو یہ ٹیسٹ ضرور کروانا چائیے، عموماً اس کے زیادہ سیریس سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوتے اور نہ اس ٹیسٹ سے ڈرنے کی ضرورت ہے۔ باقی یہ ٹیسٹ عموماً گیسٹرو کا سپیشلسٹ ڈاکٹر کرتا ہے، قیمت تقریباً 4 سے 10 ہزار تک ہو سکتی ہے۔
اینڈوسکوپی کیا ہے۔
یہ ایک طریقہ کار ہے ،جس میں ایک آلہ جسم میں (جیسے معدہ ، چھوٹی آنت اور بڑی آنٹ وغیرہ میں ) داخل کیا جاتا ہے، تاکہ اس کے اندرونی حصوں کا معائنہ کیا جاسکے۔ اس ٹیسٹ میں کیمرے کے زریعے ڈاکٹر معدے یا آنٹ میں زخم ، السر، رسولی وغیرہ کو دیکھ سکتا ہے، اور السر ،زخم معدے کے کس حصے میں ہے اور السر، زخم کتنا بڑا ہے یا چھوٹا ہے،،یہ پتا بھی چلتا ہے، اگر کسی مریض کو خدا و نخواستہ رسولی ، انفیکشنز جیسے ایچ پیلوری یا کینسرکا امکان ہو تو پھر معدے یا آنٹ سےچھوٹا سا سمپل لیا جاتا ہے، Biopsy کے لیے۔
معدے کی اینڈوسکوپی کو گیسٹروسکوپی کہتے ہیں۔
درج ذیل صورتوں میں گیسٹروسکوپی کی جاتی ہے،جیسے:
1:جس مریض کی عمر 55 سال سے زیادہ ہو چاہے اس کو معدے کا ہلکا مسلہ کیوں نہ ہو
2:جس معدے کے مریض کا وزن کم ہو رہا ہو
3:اگر کسی مریض کو بار بار، قے الٹی یا خون کی الٹی کا مسلئہ ہو
4: اگر کسی مریض کو نگلنے میں دشواری یا درد ہو
5:اگر کسی مریض کو دائمی پیٹ کا مسلئہ یا درد ہو
بڑی آنٹ کی اینڈوسکوپی کو کالونوسکوپی کہتے ہیں،
یہ ایک ایسا طریقہ کار ہے،جس میں بڑی آنت کا معائنہ کرنے کے لیے مقعد کے ذریعے ایک آلہ داخل کیا جاتا ہے۔
درج ذیل صورتوں میں کالونوسکوپی کی جاتی ہے۔ جیسے
1:اگر کسی پیٹ کے مریض کا وزن کم ہو رہا ہو
2: کسی مریض کو لمبے عرصے سے پیٹ درد اور موشن کا مسلئہ ہو
3: اگر مریض کو خون کے پاخانے آتے ہوں،
4: اگر کسی مریض کو IBD جیسی آنتوں کی بیماری ہو
5:اگر کسی مریض کو colon polyps اور colon cancer کا خطرا ہو
بہرحال اینڈوسکوپی کا حتمی فیصلہ تو گیسٹرو کا ڈاکٹر کرے گا، باقی ہر مریض کو اپنے ڈاکٹر پر بھروسہ کرنا چاہیے اور ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کرنا چاہیے۔ شکریہ