ایک ان پڑھ بندہ سعودی عرب چلا گیا۔ وہاں گھومنے پھرنے کی غرض سے نکلا۔ پر جگہ عربی لکھی تھی۔ جہاں دیکھتا چومنا شرو کر دیتا۔ کافی دیر اسی طرح کرتا رہا۔
ایک جگہ پر عربی میں کچھ لکھا تھا تو پھر اسے چومنا اور ہاتھ لگانا شروع کر دیا۔ پاس سے گزرتے ہوئے ایک شخص نے کہا۔ ”یہ تم کیا کر رہے ہو“ اس نے جواب د یا۔ ”عربی لکھی ہے میں ادب سے چوم رہا ہوں۔“ اس شخص نے جواب دیا۔ ”یہ بیت الخلا ہے۔“