ایک دانشور خاندان!
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )واسطی فیملی، ہم انہیں ٹیلی ویژن پر ان کے شاندار کرداروں کے لیے جانتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کتنے پڑھے لکھے تھے اور ہیں..؟
رضوان واسطی صاحب نے قانون میں بیچلر کیا تھا، بینکر بن گئے اور پھر اداکاری میں جانے سے پہلے ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی میں بطور انگریزی نیوز براڈکاسٹر شامل ہوئے۔
میڈم طاہرہ واسطی ایک مصنفہ تھیں اور انہوں نے چھوٹی عمر میں ہی کئی میگزینز کے لیے لکھنا شروع کر دیا، اداکاری شروع کرنے سے پہلے وہ پی ٹی وی پر انگریزی نیوز پیش کرنے لگی تھیں –
میڈم لیلیٰ واسطی نے انگلش لٹریچر میں ڈگری حاصل کی اور پھر امریکہ سے فلم سازی میں مزید تعلیم حاصل کی۔
(اردو ترجمہ : رضا کاظمی )