Daily Roshni News

ایک دفعہ مجھے ایک بہن کا میسج آیا اور میسج میں انہوں نے اپنے دل کی باتیں کی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایک دفعہ مجھے ایک بہن کا میسج آیا اور میسج میں انہوں نے اپنے دل کی باتیں کی ، اس نے بتایا کہ میری شادی کو 19 سال ہو چکے ہیں بچے بھی ہیں اور ان سالوں میں میرے شوہر نے میری ہر ضرورت پوری کی ہے مجھے عزت بھی دی ہے مگر محبت نہیں دی

 لگتا ہے میرا کام صرف بچے پالنا اور گھر سنبھالنا ہی یے

میرے شوہر کو پہلے والی محبت اور لگاؤ نہیں رہا مجھ سے شوہر اپنی بیویوں سے کس قدر محبت کرتے ہیں سالگرہ یاد رکھتے ہیں پھول لاتے ہیں لیکن میری زندگی میں یہ سب کچھ نہیں ہے اس بہن نے خوب دل کا بوجھ ہلکا کیا

پھر میں نے پوچھا کیا آپ کے دل کی جگہ ہالی ہے ؟

آپ مجھے اپنا بتائیں کہ اپ کا مزاج کیسا ہے ؟

کبھی آپ نے اظہار محبت کیا ہے اور آپ کو جواب میں رسپانس نا ملا ہو ؟

کیا آپ نے اتنے سالوں میں شوہر کی سالگرہ خود سے منائی یے ؟

کوئی سرپرائز کوئی تحفہ دیا ہو ؟

میں سارے سوالوں کا ایک ہی جواب تھا اور وہ تھا نہیں

میں نے پوچھا آپ آخری بار ان کے لیے کب تیار ہوئیں تھیں ؟

ان کے کب نکھرے رنگ کا جوڑا پہن کر مہکتا سا پرفیوم لگایا تھا ؟

بہن بولی شاید شادی کے اولین ہفتوں میں کیا ہو گا اس سوال کا جواب بھی نفی میں تھا

میں نے سمجھایا بہن اسیطرح کے شکوے آپ کے شوہر کو بھی آپ سے ہونگے

عورت تو ماں سے ، بہن سہیلوں سے بات کر کے دل کا بوجھ ہلکا کر لیتی ہے

مگر مرد کسی غیر سے اپنی بیوی کی بات نہیں کرتا

ارمان مرد کے بھی ہوتے ہیں دل اس کا بھی دھڑکتا ہے اور ترستا ہے

بہن دیکھو عورت کے پاس تو مرد کو محبت اور عزت کے دھاگوں سے باندھ لینے کی طاقت ہے

مرد ماں کی محبت میں فظری توڑ پر بندھ جاتا ہے اور بیٹی سے محبت مرد کے خون میں شامل ہوتی ہے

مگر

بیوی کو کوشش کرنا پڑتی ہے مرد توجہ چاہتا ہے عزت چاہتا ہے

آپ محبت میں پہل کر کے تو دیکھیں اپنا آپ تھما کر تو دیکھیں آپ کو دوگنا ہو کر ملے گا

اگر کبھی محبت کے بدلے محبت نا ملے تو توجہ گھٹانے کی بجائے اور بڑھا دیں

تھوڑی دیر بہن سوچنے کے بعد مسکرا اٹھی اوربولی جو اتنے عرصے سے اپنی محبت کا سرمایہ سنبھال کر رکھا تھا اب لگانے کا وقت آ گیا  ، ، ، ، ،

اگر ایک کمی کرتا ہے تو دوسرے کو محبت بڑھا دینی چاہیے اپنے گھروں کو آباد رکھنا سیکھیں ، میاں بیوی کے اختلافات اگر بیڈ روم تک رہے گے تو سلامتی ہے

ورنہ یہ دنیا تو تماشا دیکھنا چاہتی ہے تماشا بنانا جانتی ہے

اللہ کریم آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے

سوچنے سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے

سلامت رہیں آباد رہیں خوش رہیں خوشیاں بانٹتے رہیں

آمین یارب العالمین بجاہ سید المرسلین محمد المصطفیٰ ﷺ

Loading