Daily Roshni News

ایک قدم منزل کی طرف۔۔۔ تحریر:  عبداللہ منصور

ایک قدم منزل کی طرف

تحریر:  عبداللہ منصور

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ ایک قدم منزل کی طرف۔۔۔ تحریر:  عبداللہ منصور)کوشش کریں کہ اگر تحریر پڑھنا شروع کر دی ہے تو اس کو مکمل پڑھیں اگر نہیں پڑھنا چاہتے تو ابھی چھوڑ دیں درمیان میں چھوڑنے کی غلطی نہ کریں کیونکہ آدھا سچ مکمل جھوٹ سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے

 سر آج کے دور میں کامیابی حاصل کرنا ہمارے لیے بہت زیادہ مشکل ہو گیا ہم بعض اوقات اتنا سب کچھ کر رہے ہوتے ہیں اس کے باوجود ہم مطمئن نہیں ہوتے اپنی زندگی سے ہمیں لگتا ہے کہ کچھ ابھی بھی کم ہے

اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمیں پتہ ہی نہیں ہوتا کہ ہمارا مقصد کیا ہے ہمیں کیا چاہیے ہر روز ہمارا مقصد چینج ہو جاتا ہے ہر نئی چیز جو ہمیں متاثر کر رہی ہوتی ہے وہ اپنا ایک نیا مقصد ہمارے سامنے پیش کر رہی ہوتی ہیں جس سے ہم اندازہ نہیں کر سکتے کہ ہمیں کیا چیز چاہیے

اس کا سب سے اچھا حل یہ ہے کہ اپنا ایک بڑا مقصد بنا لیں لیکن اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اپنے راستے بے شک تبدیل کرتے رہیں لیکن کوشش کریں کہ میٹرک تک اپ کے سامنے ایک بڑا مقصد ا جانا چاہیے کہ اپ اپنی زندگی میں کیا کرنا چاہتے ہیں    مثلا۔

 کیا آپ ایک ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں

 کیا آپ انجینیئر بننا چاہتے ہیں

 کیا آپ فوجی بننا چاہتے ہیں

کیا آپ IT میں جانا چاہتے ہیں

اپنی زندگی کا کوئی ایک بڑا مقصد آپ میٹرک تک سوچ لیں کہ آپ نے کیا بننا ہے

 اس کے بعد شروع ہوتی ہے اس کی جدوجہد کے آپ نے اپنی منزل تک پہنچنا کیسے ہے

 کچھ انگلش کے جملے آپ کے سامنے رکھوں گا انہیں ذرا سمجھیں

 1) Your habits helps you to achieve your Objectives

 2) Your Objectives helps you to achieve your Goals

 3) Your Goals helps you to achieve your Aim

1) Habits

 1) عادات

اپ کے روز مرہ کیے جانے والے کام آپ کی عادات

میں شامل ہوتے ہیں

2) Objectives

 سے مراد ہیں اپ کے چھوٹے چھوٹے مقاصد یہ ایک دن پر بھی مشتمل ہو سکتے ہیں یہ دنوں پر بھی مشتمل ہوسکتے ہیں

 اور اپ کی عادات مدد کرتی ہیں اپ کو اپ کے Objectives تک پہنچنے میں

 مثلا

 اپ روزانہ 200 روپے کی بریک کرتے ہیں اچانک اپ 100 روپے بچانے لگ جاتے ہیں تو ان 100 روپے بچانے کے پیچھے اپ کا کوئی مقصد ہوگا

 3) Goals

  ک Objectivesکے بعد اتے ہیں اپ کے گولز یہ ابجیکٹو سے کچھ بڑے مقاصد ہوتے ہیں اور یہ اپ کی مدد کرتے ہیں اپ کو اپ کی منزل تک پہنچنے میں

  مثلا

  100 روپے جو اپ نے بچائے اپ ان کا کچھ کرنا چاہتے ہیں یعنی کہ اپ نے اپنی money saving کی یہ اپ کا goal ہوا

 4) Aim

 گولز کے بعد اتا ہیں Aim یعنی کہ اپنی زندگی میں کرنا کیا ہے اپ کیا بننا چاہتے ہیں Aim اپ کی زندگی کا صرف ایک ہونا چاہیے تب ہی اپ ایک کامیاب انسان بن سکتے ہیں

 مثلا

 100 روپے جو اپ نے بچائے جو اپ ڈیلی بیسس پہ بچاتے ا رہے ہیں تو اس کے پیچھے جو اپ کا مقصد ہے وہ ہے امیر انسان بننا 

یہ سب چیزیں مل کر اپ کو ایک کامیاب انسان بنا دیتی ہیں

تو کوشش کریں کہ اج سے نہیں بلکہ ابھی سے اپنا تجزیہ کریں اب خود سوچیں کہ اپ کو زندگی میں کیا کرنا ہے پھر اس کے لیے سب سے پہلے اپنی عادات دیکھیں کہ اپ کو کون سی عادات اس کے لیے اپنانی پڑیں گی اس کے بعد اپنے ابجیکٹوز ڈیزائن کریں کہ اپ کو ڈیلی بیسس پہ کیا کرنا ہوگا اس کے بعد اپنے کچھ گولز سیٹ کریں کہ یہ کام کرنا کیوں ہے اور اس طرح اپ اپنی زندگی کے مقصد کو پا لیں گے کہ اپ چاہتے کیا ہیں

اگر اس کی میں اپ کو ایک اسلامی مثال دوں تو اپ دیکھیں کہ اپ نماز پڑھتے ہیں یہ اپ کا ابجیکٹو ہے نماز پڑھنے سے اللہ خوش ہوتا ہے یہ اپ کا گول ہے  اور اللہ کے خوش ہونے سے اپ کو جنت ملے گی جنت حاصل کرنا اپ کا مقصد ہے

اپ کا ابجیکٹو ہے نماز پڑھنا

 اپ کا گول ہے اللہ کو خوش کرنا

  اور اپ کا Aim ہے جنت حاصل کرنا

اسی طرح چاہے اپنی دنیاوی زندگی ہو یا اخر بھی زندگی ہمیں اپنا ایک مقصد ضرور بنانا چاہیے جس کو ہم ہر صورت زندگی میں حاصل کر سکیں

کوشش کریں اج ہی سے اس پر کام شروع کر دیں انشاءاللہ بہت جلد اپ کامیاب ہوں گے

صرف ایک مثال میں نے اپ کو بریک کی دی 100 روپے بچانے کے لیے اپ اسے مختلف مثالوں میں لگائیں اور دیکھیں اپ کو کتنے اچھے نتائج حاصل ہوتے ہیں

امید ہے میں اپنی بات مکمل طور پر سمجھا سکتا ہوں گا اگر نہیں سمجھ ائی تو ایک بار دوبارہ پڑھیں کافی حد تک سمجھ اجائے گی

خوش رہے ہنستے رہیں مسکراتے رہیں اور خوشیاں بانٹتے رہیں اللہ پاک اپ کا حامی و ناصر ہو 

                                                        اللہ حافظ

Loading