Daily Roshni News

ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

بارسلونا۔ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

بار سلونا ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔۔۔۔۔ نمائندہ خصوصی  ) ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت صدر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کامران خان نے کی،کانفرنس میں محب وطن پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

کانفرنس سےچوہدری پرویز اقبال لوسر،کامران خان،فیض اللہ ساہی،راجہ مختار احمد سونی،چوہدری اشتیاق احمد،حاجی راجہ اسد حسین،مرزا ندیم بیگ،ڈاکٹرقمرفاروق نے خطاب کیا،شاہد احمد شاہد نے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے،کانفرنس میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا جس کے احترام میں تمام لوگ کھڑے رہے۔اوورسیز پاکستانیوں نے سول نافرمانی تحریک کو مسترد کردیا،سول نافرمانی تحریک نامنظور کے نعرے لگائے

کانفرنس کے شرکاء نے پاکستان اور افواج پاکستان سے اپنی وفا داری کا عہد کیا۔ جنرل سید عاصم منیر زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے،ڈھول کی تھاپ اور پاکستانی پرچموں کے ساتھ پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے،پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا

کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پرویز اقبال لوسر نے کہا پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کانفرنس،کا آج سے مارچ تک یورپ بھر میں انعقاد کیا جائے گا،بارسلونا:اسپین میں مقیم پاکستانیوں نے ہمیشہ پاکستان مخالف آوازوں کے خلاف آواز بلند کی ہے،

دیگر مقررین نے کہا پاک فوج پاکستانیوں کی ریڈ لائن ہے،پاکستان اور پاک فوج کے خلاف کسی قسم کا پراپیگنڈا برداشت نہیں کیا جائے گا،پارلیمنٹ،عدلیہ اور پاک فوج کا احترام لازم ہے،اس وقت پوری قوم کو اتحاد واتفاق کی اشد ضرورت ہے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور فوج اس کی محافظ ہے،

Loading