پاکستان کے اسٹابر بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔
جمعرات کو بابر اعظم راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا کے خلاف میچ میں ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
یہ 10 واں موقع تھا جب بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل بابر اعظم سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف بھی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔
یوں بابر اعظم، صائم ایوب اور عمر اکمل کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹر بن گئے۔
پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹرز کی فہرست پر نظر ڈالیں تو عمر اکمل 84 میچز میں 10، صائم ایوب 55 میچز میں 10 جبکہ بابر اعظم 135 میچز میں 10بار صفر پر پویلین لوٹے۔
واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی اور فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا جب کہ زمبابوے سیریز سے باہر ہوگیا۔
ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل ہفتے کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائےگا۔
![]()
