باتیں میرے مراد کی
ڈاکٹر مقصود الحسن عظیمی
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ باتیں میرے مراد کی ۔۔۔ ڈاکٹر مقصود الحسن عظیمی)مرید نے دریافت کیاکہ اجازت سے کیا مطلب؟کیا اللہ کا ذکر کرنے کےلۓ بھی کوئی اجازت لینا ہوتی ہے؟
نہایت مشفقانہ انداز میں کہا-کسی اسم الہی کا کسی ایسے بندے کی اجازت سے ذکر کرنا جس نے اس کی زکوۃ ادا کی ہو…فائدہ دیتا ہے-بغیر اجازت اسماء الہی کا ذکر کرنا تو ایسا ہی ہے جیسے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کوئی دوائی کھانا شروع کر دیں_اب ہو سکتا ہے کہ وہ فائدہ دے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ کسی نقصان کا سبب بن جاۓ-اکثر لوگوں کو زیادہ وظائف پڑھنے کی عادت ہوتی ہے_ انہیں پریشانیوں کا سامنارہتا ہے_جب وہ وظائف پڑھتے ہیں تو ان کے اندرانوار کا ذخیرہ ہونے لگتا ہے _ چونکہ شعور کو ان انوار کو برداشت کرنے کی نہ تو سکت ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی تربیت لہذا وہ انوار ان کےلۓ پریشانی کا سبب بنتے ہیں اور اسی میں خرچ ہوتے ہیں_ بلکل جیسے وٹامن اور طاقت کی ادویہ زیادہ اور بلا ضرورت کھانے سے تکلیف ہوتی ہے_ مرید نے سوچا اور دریافت کیا_یہ زکوۃ دینا کیا ہوتا ہے_ فرمایا_کسی اسم کی زکوۃ یہ ہےکہ اس اسم کو ایک مخصوص تعداد میں جو کم از کم سوا لاکھ ہوتی ہے،وقت اور جگہ مقر کرکے پڑھا جاتا ہے_اسے چالیس روز میں مکمل کرنا ہوتا ہے_اسے اپنے پیرومرشد کی اجازت سے ہی کرنا چاہئے_ورنہ رجعت ہوتی ہے_
باتیں میرے مراد کی
ڈاکٹر مقصود الحسن عظیمی
مقتبس نسرین اختر عظیمی