Daily Roshni News

برطانیہ ایک ایسا ملک ہے

برطانیہ ایک ایسا ملک ہے

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ) جہاں لوگ مسکراتے کم اور فیصلہ زیادہ کرتے ہیں۔ ہم میں سے تقریبا ہر ایک کا ہی خواب ہے کے ہم یو کے پہنچ جائیں کسی طرح مگر کیا اس کلچر سے ہم میل رکھ سکتے ہیں یہ شاید کوئی نہیں سوچتا ہو گا۔

برطانیہ کو دنیا تہذیب، شائستگی اور

 Sorry

 کی سلطنت سمجھتی ہے۔ یہاں آپ خود کسی کو ٹکر مار دیں تو بھی جواب میں معذرت ملے گی مگر بعد میں دل ہی دل میں آپ کو پوری زندگی کے لیے ناپسند کر لیا جاۓ گا۔

برطانوی قوم کا سب سے بڑا ہنر یہ ہے کہ یہ غصہ ظاہر نہیں کرتے، بلکہ جمع کرتے ہیں۔ بس میں اگر کوئی ذرا اونچی آواز میں بات کر لے تو سب مسافر خاموشی سے ایسے گھورتے ہیں جیسے اس نے قومی سلامتی خطرے میں ڈال دی ہو۔

یہاں کی قطاریں (Queues) مذہب کی طرح مقدس ہیں۔ اگر آپ نے لائن توڑی تو کوئی کچھ نہیں کہے گا، بس سب آپ کو ایسی نظروں سے دیکھیں گے کہ آپ خود ہی شرمندہ ہو کر لائن کے آخر میں جا کھڑے ہوں گے۔

برطانیہ میں لوگ جذبات کم اور طنز زیادہ رکھتے ہیں۔ دوست کہے گا Interesting اور آپ سمجھ جائیں کہ یہ بالکل فضول تھا۔ تعریف یہاں خطرناک ہوتی ہے، کیونکہ زیادہ تر جملے الٹی تلوار کی طرح ہوتے ہیں۔

اور ہاں، شراب۔ ہفتے کے دن یہی خاموش، مہذب لوگ اچانک سڑکوں پر گرتے، گاتے، اور دوستوں سے بحث کرتے نظر آتے ہیں کہ “نہیں، میں بالکل ٹھیک ہوں” جبکہ زمین ان کے نیچے گھوم رہی ہوتی ہے۔

برطانوی موسم بھی قوم جیسا ہے۔ نہ مکمل خوش، نہ مکمل ناراض۔ سورج نکلے تو حیرت، بارش ہو تو نارمل۔ اسی لیے یہاں لوگ چائے کو جذباتی سہارا سمجھتے ہیں۔

مختصر یہ کہ برطانیہ وہ ملک ہے جہاں لوگ اونچی آواز سے نہیں، خاموشی سے پاگل ہوتے ہیں۔ اور پاگل پن بھی انتہائی شائستگی کے ساتھ۔

#نقطہ_نظر #viralpost #politics #uk #britain

Loading