Daily Roshni News

برٹش پاکستانی طالبہ نے لندن اسکول آف اکنامکس کیخلاف غلط نمبرز دینے پر مقدمہ دائر کردیا

برٹش پاکستانی طالبہ ریحاب شیخ نے لندن اسکول آف اکنامکس کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

ریحاب شیخ نے بتایا کہ مقدمہ یونیورسٹی کی طرف سے غلط نمبردینے پر کیمبرج ایم فل نہ کر سکنے کے سبب کیا۔

ریحاب شیخ کا کہنا ہے کہ 2023  میں بائیکاٹ کی وجہ سے مقالہ صرف ایک ریوور نے چیک کیا اور 57 نمبر دیے، بعد میں نظرثانی کے بعد نمبر بڑھا کر 72 کر دیے گئے۔

برطانوی نژاد پاکستانی طالبہ کا مؤقف ہے کہ مقدمہ یونیورسٹی کی غلطی تسلیم کروانے اور ہرجانے کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ ریحاب شیخ برطانوی منسٹری میں اعلیٰ عہدے پر کام کر رہی ہیں۔

Loading