Daily Roshni News

بزرگان دین کے تجویز کردہ اذکار اور و ظائف۔۔۔(قسط نمبر2)

بزرگان دین کے تجویز کردہ اذکار اور و ظائف

(قسط نمبر2)

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ فروری2024

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ بزرگان دین کے تجویز کردہ اذکار اور و ظائف )کر کھلائے ان شاء اللہ ، خدا کے فضل سے شوہر کی ان شاء اللہ ، خدا کےناراضی دور ہو گی۔

اللہ تعالیٰ کے اسم الودود کے فوائد و ثمرات کے متعلق اعلیٰ حضرت احمد رضا خان بریلوی حضرت اشرف علی تھانوی اور دیگر روحانی معالجین فرماتے ہیں کہ اگر میاں بیوی یا دو افراد کے درمیان کوئی تنازعہ یا عداوت ہو تو اسم پاک الودود کو ایک ہزار ایک مرتبہ پڑھ کر شیرینی یا کھانے پر دم کر کے کھلائیں ، ان شاء اللہ ان کی آپس کی رسبش ختم ہو جائے گی۔

شیرینی نہ ہو تو یہ عمل عطر پر بھی کیا جا سکتا ہے، اگر بیوی عطر پر تین ہزار مرتبہ دم کر کے اور اس عطر کو لگا کر شوہر کے پاس آئے تو آپس کی ناچاقی دور ہو جائے گی اور دونوں میں محبت بڑھے گی۔

نیز نافرمان فرزند اور جھگڑالوبیوی یا شوہر کی بد مزاجی دور کرنے کے لیے بھی اسم پاک الودود کا بکثرت ورد مفید ہے۔

دشمن کا شر اورغضب سے حفاظت

حضرت امام غزالی فرماتے ہیں کہ سورہ شوری(سورہ نمبر (42) کی ابتدائی تین آیات کا ورد کرتے کرتے رہنے سے دشمن کے شر اور غضب سےحفاظت ہوتی ہے۔

حضرت شیخ عبد القادر جیلائی فرماتے ہیں کہ دشمن کے غضب اور شر کے خطرات سے حفاظت کے لیے یہ دعا تین مرتبہ پڑھی جائے۔

شوہر کا غصہ کم کرنے کے لیے ….حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کتاب روحانی علاج میں تحریر فرماتے ہیں کہ بیوی شوہر کی نسبت زیادہ محبت کرنے والی ہوتی ہے۔ اس کے اندر محبت کا تلاطم خیز سمند رہی ہے جس کی بناء پر نسل انسانی کی بقا اور نشو و نما جاری ہے۔ اگر بیوی کے ساتھ پوری محبت کی جائے اور شوہر کی طرف سے اس کو ذہنی سکون میسر آجائے تو معاشرے کی زیادہ تر برائیاں ختم ہو سکتی ہیں جس کا اثر براه راست آنے والی نسلوں پر پڑتا ہے۔ شوہر کے ناروا سلوک سے نجات پانے کے لئے عشاء کی نماز کے بعد بیوی اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الْوَاسِعُ جَنَّ جَلَا لَهُ مصلے پر بیٹھ کر ایک تسبیح پڑھے اور دعا کرے۔ کتاب روحانی علاج، صفحہ نمبر 92]

بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

شیخ شرف الدین یحییٰ منیری فرماتے ہیں کہ جو شخص لوگو کو ستاتا ہو اور مخلوق اس کے شر سےپریشان ہو تو ایک ہزار مرتبہ سورہ نوح ( سورہ نمبر(72) پڑھی جائے ، ان شاء اللہ شر اور غضب سے حفاظت ہو گی۔

سخت گیر حاکم: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کتاب روحانی علاج میں تحریر فرماتے ہیں کہ اگر کسی ظالم یا سخت گیر حاکم کے دل میں نرمی اور محبت پیدا کرنا ہو تو کھیعص ( کاف ہا یا عین صاد) اس طرح پڑھیں کہ ”ی“ پڑھ کر سیدھے ہاتھ کی چھوٹی انگلی بند کر لیں ”ھ“ . ھ پڑھ کر برابر والی انگلی بند کر لیں ”ی“ پڑھ کر بڑی انگلی بند کر لیں، ”ع“ پڑھ کر انگشت شہادت بند کر لیں اور “ص” پڑھ کر انگوٹھا انگشت شہ ت شہادت کے آخری تیسرے پورے پر رکھ کر مٹھی بند کر لیں اور جب حاکم کے سامنے پیشی ہو ہاتھ کھول دیں، یہ ضروری نہیں ہے کہ ہاتھ حاکم کی آنکھوں کے سامنے کھولا جائے۔ [ روحانی علاج ] حضرت شاہ ولی اللہ نے کتاب القول الجمیل اور حضرت اشرف علی تھانوی نے اپنی تصنیف اعمال قرآنی میں بھی یہ عمل کچھ اس طرح تحریر کیا ہے که اول تین مرتبہ بسم اللہ کے بعد دائیں ہاتھ کی انگلیوں پر کھیعص پڑھا جائے اور ہر حرف کے بعد ایک انگلی بند کر دی جائے اور پھر بائیں ہاتھ کی انگلیوں پر حم عسق پڑھا جائے۔ پھر دونوں ہاتھ بند لیے حاکم کے سامنے پہنچے اور اس کےسامنے ہاتھ کھول دے۔

حضرت اشرف علی تھانوی اپنی تصنیف اعمال قرآنی میں فرماتے ہیں جس سے حاکم ناراض و خفا ہو وہ سورہ بقرہ (2) کی آیت 137 کو پڑھاکرے یا لکھ کر بازو پر باندھ لے ان شاء اللہ تعالی حاکم مہربان ہو جائے گا۔

سوره آل عمران کی آیت 134 کو شب جمعہ بعد نماز عشاء لکھے اور اپنے بازو پر باندھ لے۔ جب کسی حاکم کے پاس جائے تو تعویز بازو پر بندھا رہے۔ ان شاء اللہ حاکم کا غیض و غضب کم ہو جائے گا۔

اسماء الحسنیٰ کے فضائل کے متعلق کتابوں میں تحریر ہے کہ سخت گیر حاکم کے سامنے جاتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے اسم یا حلیم کو سات مرتبہ پڑھا جائے۔ کسی شخص کو غصہ پر قابو پانا ہو تو

کے لیے Anger Managementيا حلیم کاور دسو مر تبہ کیا جائے۔

غصہ اور ناراضی ختم:حضرت شاہ محمد غوث گلیاری اپنی تصنیف جواہر خمسہ میں فرماتے ہیں کہ اسم مبارک یا رحمن ہر نماز کے بعد 101 مرتبہ پانی پر دم کر کے کسی سخت مزاج کو پلایا جائے۔ ان شاء اللہ اس کے دل کی سختی نرمی میں بدل جائے گی۔ اسم مبارک یا رحیم پڑھ کر کسی میٹھی چیز پر دم کر کے میاں بیوی کو کھلائیں۔ ان شاء اللہ ان دونوں کے درمیان ناراضی ختم ہو گی اور بہت جلد صلح ہو جائے گی۔ کسی کا دوست یا رشتہ دار کسی غلط فہمی کی بنا پرناراض ہو گیا ہو وہ ہر روز نماز چاشت کے بعد اول و

آخر تین تین مرتبہ درود پاک پڑھے اور درمیان میں 1001 مرتبہ یہ اسم الْجَامِعُ پڑھے۔ اس کے بعد دعا مانگے ان شاء اللہ غلط فہمی دور ہو گی اور ناراضی صلح میں بدل جائے گی۔

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کتاب روحانی علاج میں تحریر فرماتے ہیں کہ دشمن کے شر سے محفوظ رہنے ، حاکم کو اپنے ۔ اوپر مہربان کرنے، لوگوں میں باعزت اور سر خرو ہونے، شوہر کی ناراضی اور غصہ ختم کرنے کے لئے یا بد مزاج بیوی کو رام کرنے کے لئے وضو کر کے رات سونے سے پہلے 100 مرتبہ بِسْمِ اللَّهِ الْوَاسِعُ جَلَّ جَلَا لُهُ

پڑھ کر مقصود علیہ کا تصور کر کے پھونک مار دیں اور دعا کر کے سو جائیں۔

عمل کی مدت چالیس روز اور زیادہ سے زیادہ – نوے 90 دن ہے۔ خواتین ناغہ کے دن شمار – کر کے بعد میں پورے کر لیں۔

ضدی شوہر:اگر ایسے حالات پیدا ہو جائیں کہ شوہر طلاق = دینے پر آمادہ ہو یا اس کے اندر بیوی کو علیحدہ کرنے – کی ضد پیدا ہو جائے یا بیوی کو گھر سے نکال دے اور – انتقاماً اسے گھر نہ بلائے تو بیوی کو چاہئے کہ رات کو – سونے سے پہلے باوضو مصلے پر بیٹھ کر 41 مرتبہ

سورہ اخلاص پڑھ کر بات کئے بغیر بستر میں چلی جائے اور لیٹ کر آنکھیں بند کرلے اور اپنے شوہر کا تصور کرتے کرتے سو جائے۔ اس عمل کی مدت بھی 90 دن ہے۔ [ روحانی علاج: صفحہ 92]

احساس برتری:حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کتاب روحانی نماز“ میں تحریر فرماتے ہیں کہ جن لوگوں کے اندر احساس برتری زیادہ ہوتا ہے وہ دل کے سخت ہوتے ہیں۔ دوسروں کو تکلیف میں دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اور خود کو دوسروں سے بلند مرتبہ سمجھتے ہیں۔ زیادہ تر تو یہ ہوتا ہے کہ ایسے لوگ اس بری عادت کو برائی نہیں سمجھتے۔ وہ برائی کے اس خول میں بند رہنا چاہتے ہیں۔ کچھ لوگ اس برائی کو جب محسوس کر لیتے ہیں تو اس سے رستگاری چاہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو چاہئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ یا تواب کا ورد کریں۔ اس اسم کا ورد کر نیوالا بندہ رحم دل ہوتا ہے اور لوگوں پر مہربانی کرتا ہے۔روحانی نماز : صفحه 199]

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ فروری2024

Loading