بزم ادب نیدرلینڈز کےٹیم ممبران میاں عمران ، چوہدری الیاس ،
جاوید بٹ پیارے اور چوہدری اقبال قاضیاں کی سالگرہ دھوم دھام سے دی ہیگ میں منائی گئی۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں بروز ہفتہ 22 نومبر 2025 ، بزم ادب نیدر لینڈز کی ٹیم کے معزز ساتھیوں میاں عمران، چوہدری محمد الیاس، جاوید بٹ پیارے اور چوہدری محمد اقبال( قاضیاں ) کی سالگرہ دی ہیگ کے مقامی ٹرکش ریسٹورنٹ میں دھوم دھام سے منائی گئی ۔ اس پر مسرت موقعہ پر بزم ادب نیدرلینڈز کےٹیم ممبران محمد جاوید عظیمی، میاں عاصم محمود ، چوہدری اکرام الحق چوہدری بنارس، چوہدری محمد اصغر، راجہ فاروق حیدر،میاں آفتاب ، علی اعجاز اور ان کے صاحبزادے اذان علی نے مل کر کیک کاٹا اور صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت و تندرستی اور زندگی میں خیر و برکت کی دعائیں بھی کیں ۔
چوہدری اکرام الحق نے برکت کے حصول کے لئے قرآن کریم کی تلاوت کا شرف عظیم بھی حاصل کیا۔ اس موقعہ پر اذان علی نے سالگرہ والے معزز حضرات کو تحائف پیش کئے ۔تمام معزز ساتھیوں نے ٹرکش کھانوں کو نہایت ذوق و شوق سے تناول کیا اور کھانوں کو انتہائی لذیز قرار دیا ۔
ریسٹورنٹ کے دلکش ماحول اور بہترین سروس نے ساتھیوں کی خوشیوں میں اضافہ کرنے میں بھر پور کردار ادا کیا۔ آخر میں سالگرہ والے حضرات نے بزم ادب نیدر لینڈز کےتمام ساتھیوں کا سالگرہ کا اہتمام کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔
ٹیم کے ممبر چاند ملک کی بھی سالگرہ تھی مگر وہ ضروری کام سرانجام دینے کے لئے اس وقت پاکستان میں موجود ہیں۔ں مذکورہ تقریب کا انتظام و انصرام کرنے کے لئے جاوید عظیمی اور میاں عاصم محمود نے بڑی محنت شاقہ سے اپنی خدمات سر انجام دئیں ۔
![]()




















