Daily Roshni News

بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نےبشری بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی

بشریٰ بی بی 26 نومبر سے متعلق راولپنڈی، اٹک اور چکوال کے مختلف تھانوں میں درج 32 مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئیں۔

بشریٰ بی بی کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے اور عبوری ضمانت کی درخواست پر دلائل دیے جو عدالت نے منظور کر لی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرائے گئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کر لی۔

Loading