Daily Roshni News

بغداد میں 2016 کے ہولناک بم دھماکے کے 3 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

2016  میں عراق میں کیے گئے ہولناک  بم دھماکے سے 300 سے زائد افراد کو  ہلاک کرنے والے 3 مجرموں کو پھانسی  دے دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جولائی 2016  میں ماہ رمضان  کے دوران دارالحکومت بغداد میں ایک شاپنگ سینٹر کے قریب کھڑی بارودی مواد سے بھری  گاڑی میں زور دار دھماکا ہوا  تھا  جس میں 300 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹس میں  اس دھماکے کو  2003 میں امریکی قیادت میں  صدام حسین کو معزول کیے جانے کے بعد بغداد میں خودکش بمبار کی جانب سے کیے جانے  والے حملے  کے بعد اب تک کا  سب سے زیادہ خطرناک دھماکا بتایا گیا تھا جس کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ گروپ  نے قبول کی تھی۔

2021  میں  بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ غزوان الزوبعی کو گرفتار کرکے پھانسی کی سزا دی گئی تھی، اس حملے میں 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں اب  پھانسی دے  دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  عراق کے وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کے دفتر  کی جانب سے پھانسی پانے والے مجرمان کے نام  نہیں بتائے گئے ہیں  نہ ہی یہ بتایا گیا کہ پھانسی پانے والے 3 مجرموں کو کب سزا سنائی گئی تھی صرف پھانسی کے وقت کا بتایا گیا تھا۔

Loading