ہالینڈ، بلدیاتی انتخابات ، یکم فروری 2026 کو جلسہ عام
منعقد ہوگا ۔ کمیونٹی کے حضرات کو شرکت کی دعوت خاص
دی جاتی ہے۔ راجہ سجاد حیدر
ہالینڈ(ڈیلی روشتی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی )ہالینڈ بھر میں بلدیاتی انتخابات بروز بدھ18 مارچ 2026 کو منعقد ہوں گے ۔ مذکورہ انتخابات میں دی ہیگ کی جانی پہچانی شخصیت سید شیر از اکرم کے صاحبزادےسید شہروز حیدر معروف سیاسی جماعت 66 Dکے امیدوار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار دی ہیگ کی معروف شخصیت راجہ سجاد حیدر نے کیا جو انتخابی مہم ڈائر یکٹر بھی ہیں، انھوں نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ انتخابی مہم اپنے معمول کے مطابق جاری ہے۔ اس سلسلے میں مزید تیزی لانے کے لئے بروز اتوار یکم فروری 2026 کو سہ پہر تین بجے پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے کمیونٹی ہال میں جلسہ عام منعقد کیا جا رہا ہےاس جلسے میں کمیونٹی کی متحرک نمایاں شخصیات جبکہ سیاسی جماعت 66 Dسے وابستہ سیاسی رہنما اور اسی جماعت کے بلدیاتی امیدوار 22 سالہ پاکستانی امیدوار سید شہروز حیدر بھی خطاب کریں گے۔ جلسہ عام کے اختتام پر حاضرین کی تواضع پاکستانی گرما گرم کھانوں سے کی جائے گی۔مزید تفصیلات کے لئے خیر کےنیچے شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ ضرور کریں۔
![]()


