Daily Roshni News

بنگلادیش سے دوسرا ٹیسٹ: قومی ٹیم میں 2 نئے کھلاڑی شامل

بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں دو نئے کھلاڑیوں کو شامل کرلیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرار احمد اور کامران غلام بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔

ابرار احمد اور کامران غلام کو پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا تھا اور وہ اسلام آباد کلب میں بنگلا دیش ‘اے’ کے خلاف 4 روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کے لیے کھیل رہے تھے۔

اس کے علاوہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بیٹے کی پیدائش کے لیے کراچی آئے تھے، انہوں نے بھی اب پنڈی میں دوبارہ اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

عامر جمال، جنہیں این سی اے میں اپنی فٹنس پر کام کرنے کے لیے اسکواڈ سے باہر کیا گیا تھا،  انہیں بھی واپس بلا لیا گیا ہے جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت فٹنس کلیئرنس سے مشروط رہے گی۔

ذرائع کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں فاسٹ بولرز کی کارکردگی سے سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم انتظامیہ بھی خوش نہیں تھی۔

پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو بنگال ٹائیگرز نے دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Loading