ایک بوڑھی عورت نیند نہ آنے کے مرض میں گرفتار تھی ڈاکٹروں سے مایوس ہو کر وہ ایک ماہر ہپناٹزم کے پاس گئی وہ بھی انہیں بٹھا کر بہت دیر تک ”آپ سو رہی ہیں‘ آپ کو نیند آ ہی ہے‘ وغیرہ کہتا رہا مگر بات نہ بنی۔
بالآخر اس نے پسینہ پونجھتے ہوئے کہا:”میں معافی چاہتا ہوں خاتون میں آپ کو سلانے میں نا کام رہا“۔ اس بات پر بوڑھی عورت نے کہا:”خیر تم بالکل نا کام بھی نہیں ہوئے کم از کم میری ٹانگیں سو گئی ہیں“۔