Daily Roshni News

بچوں کے ساتھ بھارت جانیوالی سیما کا فلمی دنیا میں انٹری کیلئے آڈیشن ، ویڈیو سامنے آگئی

4 بچوں کے ہمراہ بھارت جانے والی سیما حیدر نے فلمی دنیا میں انٹری کیلئے آڈیشن دیا ہے جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیما حیدر کو فلم ’کراچی ٹو نوائیڈا ‘کے آڈیشن کیلئے دیکھا گیا  جس کی کہانی سچن اور سیما کی لو اسٹوری پر مبنی ہے۔

بھارتی میڈیا پر سیما حیدرکے آڈیشن کی ویڈیو  بھی شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں آڈیشن کے دوران اداکاری کرتے دیکھا گیا۔

سیما حید رنے جانی فائر فوکس پروڈکشن ہاؤس کو فلم ’کراچی ٹو نوائیڈا ‘ کیلئے آڈیشن دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  بتایا گیا تھا کہ فلم سچن اور سیما کی لو اسٹوری کی کہانی کے بجائے راجستھان میں قتل کیے جانے والے ٹیلر کنہیا پر بنائی جائے گی تاہم اب میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلم سیما اور سچن کی لو اسٹوری پر مبنی ہوگی۔

 سیما حیدر کا سیما سچن بننے کا سفر 

بھارتی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر بھارت جانے والی پاکستانی خاتون اور 4 بچوں کی ماں سیما حیدر اب سیما سچن بن چکی ہے۔

سیما حیدر جو موبائل گیم پب جی کھیلتے کھیلتے بھارتی نوجوان سچن سنگھ کی محبت میں ایسے گرفتار ہوئی کہ 4 بچوں کے ساتھ بھارت پہنچ گئی۔

سیما نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ کراچی میں8 سال سے رہ رہی تھی، موبائل گیم پب جی کھیلتے ہوئے اس کی بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر نووائیڈا کے سچن سنگھ سے دوستی ہوئی اور پھر آڈیو ، ویڈیو کالز کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

سیما دو بار کراچی سے دبئی کے راستے نیپال پہنچی، پہلی بار اکیلی کراچی سے دبئی اور پھر 13 مارچ کو نیپال پہنچی جہاں اس کی سچن سے ملاقات ہوئی، دونوں نے شادی بھی کرلی، فیصلہ ہوا کہ سیما اپنے بچوں کے ساتھ بھارت منتقل ہوجائے، 17 مارچ کو سیما واپس پاکستان پہنچ گئی اور اپنی تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کا پاسپورٹ بنوایا۔

سیما نے ایک ٹریول ایجنٹ کے ذریعے 10 مئی کو کراچی سے دبئی اور وہاں سے نیپال کا ٹکٹ بک کرایا، پھر نیپال سے بس کے ذریعے نئی دہلی اور وہاں سے دوسری بس سے 13 مئی کو نووائیڈا سچن سنگھ کے پاس پہنچ گئی، سیما کا کہنا ہے کہ سچن نے اسے اس کے چاروں بچوں سمیت اپنایا ہے۔

سیما اپنے چاروں بچوں 5 سالہ فرحان، 4سالہ فریحہ، 2سالہ فرح، 8 سالہ فروا کے ساتھ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مقیم تھی جب کہ اس کا شوہر غلام حیدر روزگار کے لیے سعودی عرب میں مقیم ہے، سیما کے اس طرح بچوں کے ساتھ پاکستان چھوڑ کر جانے پر غلام حیدر نے اپیل کرچکے ہیں کہ اس کے بچے اسے واپس دلوائے جائیں۔

Loading