Daily Roshni News

بڑی گیارہویں شریف کی بابرکت تقریب، معروف نعت خواں فصیح الدین سہروردی مہمان خاص ہوں گے۔

ہالینڈ، بڑی گیارہویں شریف کی بابرکت تقریب

۔03 اکتوبر 2024 غوثیہ مسجد ایمسٹر ڈیم میں منعقد ہو گی۔

 معروف نعت خواں فصیح الدین سہروردی مہمان خاص ہوں گے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل – جاوید عظیمی) امام الاولیاء سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی ؒکے نام سے منسوب  سالانہ بڑی گیارہویں شریف کی بابرکت تقریب آپؒ کے عقیدت مند مذہبی جوش و خروش سے منعقد کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں آباد آپ غوث الاعظمؒ کے متعقدین مذکورہ تقریبات میں آپؒ کی فروغ اسلام کے سلسلے میں کی جانے والی خدمات کا تذکرہ کر کے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور آپ کے نقش قدم پر چلنے کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات بھی پیش کرتے ہیں ۔ حضور غوث اعظمؒ کی بڑی گیار ہویں شریف کی بابرکت تقریب جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کے زیر اہتمام بروز جمعرات 03 اکتوبر 2024 بعد نماز عصر ساڑھے چھ بجے منعقد کی جائے گی۔ اس پر وقار نورانی تقریب میں معروف نعت خواں سید فصیح الدین سہروردی محبت و عقیدت کی پر کیف فضا میں خصوصی نعت خوانی کریں گے متذکرہ تقریب میں کمیونٹی کے حضرات کو شرکت کے لئے دعوت عام دی جاتی ہے۔  پروگرام کے اختتام پر  حاضرین کی تواضع لنگر غوثیہ سے کی جائے گی۔انتظامیہ  ملتمس ہے کہ وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطررکھیں۔یاد رہے یہ تقریب مسجد کے امام و خطیب علامہ حافظ محمد عمر ان قادری جیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوگی۔

Loading