Daily Roshni News

بڑی گیارہویں کی پروقار تقریب کا انعقاد

بڑی گیارہویں کی پروقار تقریب کا انعقاد

جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں عقیدت و احترام سے

کیا گیا، برطانیہ سے نعت خوان حضرات کی خصوصی شرکت۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔نمائندہ خصوصی)جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں عظیم الشان عرس غوث الاعظم دستگیر رضی اللہ عنہ اور سالانہ بڑی گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا جسکی صدارت امام و خطیب جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم علامہ حافظ محمد عمران قادری صاحب نے کی اور برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حافظ عبد القادر نوشاہی نے نعت رسول مقبول پیش کرنے کا شرف حاصل کیا اور برطانیہ سے ہی تشریف لائے ہوئے جماعت اہلسنت برطانیہ و یورپ کے سنیئر رکن حضرت علامہ میاں ساجد لطیف قادری صاحب نے علمی و تحقیقی خطاب فرمایا۔ پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے اس محفل پاک میں شرکت کی اور لنگر غوثیہ کا بھی بہترین اہتمام کیا گیا ۔ آخر میں مسجد انتظامیہ ملک مسعود کلیامی، محمد ارشد اور اراکین مسجد غوثیہ کیطرف سے تمام شرکاء محفل کا محفل پاک میں شرکت کرنے کا شکریہ ادا کیا۔

Loading