Daily Roshni News

بگ بیش لیگ: سست بیٹنگ کرنے پر کپتان نے محمد رضوان کو میدان سے باہر بلا لیا

سڈنی: بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں  میلبورن رینیگیڈز کے کپتان نے بظاہر سست بیٹنگ کرنے پر محمد رضوان کو دوران بیٹنگ میدان سے باہر بلا لیا۔

پیر کو بی بی ایل کے 15ویں ایڈیشن کے 33ویں میچ میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جب میلبورن رینیگیڈز نے سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ کے دوران وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ریٹائر آؤٹ کر دیا۔

محمد رضوان 23 گیندوں پر 26 رنز بناکر کریز پر موجود تھے جب انہیں کپتان نے میدان سے باہر بلا لیا۔

بگ بیش لیگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میلبورن رینیگیڈز کے کپتان ول سدرلینڈ محمد رضوان کو پویلین واپس جانے کا اشارہ کرتے ہیں تاکہ وہ خود بیٹنگ کے لیے آ سکیں۔

اس دوران کمنٹیٹر بھی کہتے ہیں کہ یہ بہت اچھا کیا، یہ کچھ وقت پہلے بھی کیا جاسکتا تھا۔یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر شائقینِ کرکٹ نے سخت ردِعمل دیا۔

مداحوں نے محمد رضوان کو زبردستی ریٹائر آؤٹ کیے جانے کو شرمناک قرار دیا۔

واضح رہے کہ محمد رضوان جاری بی بی ایل سیزن میں بیٹنگ کے اعتبار سے مشکلات کا شکار رہے ہیں۔

رضوان اب تک 8 میچوں میں 167 رنز بنا سکے ہیں، ان کی اوسط 20.88 رہی جبکہ وہ ایک بھی نصف سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

میچ کی بات کی جائے تو میلبورن رینیگیڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

Loading