Daily Roshni News

بھارتی آئین سے سوشلسٹ اور سیکولر کے الفاظ غائب

نئی دلی: بھارتی آئین کی انگریزی کاپی سے سوشلسٹ اور سیکولر کے الفاظ غائب کر دیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے آئین کی انگریزی کاپی سے سولشسٹ اور سیکولر کے الفاظ ہٹانے کو آئین پر حملہ قرار دیا ہے۔

کانگریس رہنما ادھیر رنجن کا کہنا ہے کہ بھارتی آئین کی کاپی میں سوشلسٹ اور سیکولر کے الفاظ نہ ہونا تشویشناک ہے، حکمران جماعت بھاریہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) کی نیت مشکوک ہے، یہ سنجیدہ معاملہ ہے اسے پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح پر ارکان پارلیمنٹ کو آئین کی کاپیاں دی گئی تھیں۔

اس حوالے سے وزیر قانون ارجن میگھوال کا دعویٰ ہے کہ ان کاپیوں میں آئین کی تمہید کا “اصل ورژن” دیا گیا، جب آئین وجود میں آیا تو اس میں سوشلسٹ اور سیکولر کے الفاظ نہیں تھے۔

وزیر قانون ارجن میگھوال نے دعویٰ کیا کہ سوشلسٹ اور سکیولر کے الفاظ بھارتی آئین میں 1976 میں 42 ویں ترمیم میں شامل کیے گئے۔

خیال رہے کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور سکیولر ریاست ہونے کا دعویدار ہے تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں کی متعدد رپورٹس میں بھارتی دعوؤں کی قلعی کھل چکی ہے۔

متعدد میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کو کسی قسم کا تحفظ حاصل نہیں ہے اور بھارت ایک ہندوتوانہ اسٹیٹ بن کر رہ گئی ہے۔

Loading