Daily Roshni News

بھارتی جریدے نے مودی، امبانی اور اڈانی کے درمیان کرپشن گٹھ جوڑ پر رپورٹ جاری کردی

بھارتی جریدے نے مودی، امبانی اور اڈانی کے درمیان کرپشن گٹھ جوڑ پر رپورٹ جاری کردی

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )نئی دہلی: بھارتی جریدے نے مودی، امبانی اور  اڈانی کے درمیان کرپشن گٹھ جوڑ پر رپورٹ جاری کردی۔

بھارتی جریدے دی وائر نے نریندر مودی، بزنس مین گوتم اڈانی اور مکیش امبانی گٹھ جوڑ پر ایک رپورٹ شائع کی جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں معاشی، سماجی، مذہبی، عدالتی، انتخابی، ادارہ جاتی اور ماحولیات تک ہر شعبہ کرپشن کی لپیٹ میں ہے، بھارت میں نفرت، تقسیم، مذہبی تعصب اورکرپشن حکومتی سرپرستی میں عام ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا مکمل طور پر سرکار کے زیرِاثر ہےاور خاموشی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ کرپشن معمول بن گئی ہے جب کہ بھارتی سرکاری ادارے، قومی اثاثے اور زمینیں اونے پونے نجی گروپوں کےحوالے کیےجا رہے ہیں۔

روسی تیل کی خریداری سےمتعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی تیل کی خریداری سے فائدہ عوام کو نہیں بلکہ امبانی اور اڈانی جیسے بڑے سرمایہ داروں کو ہوا۔

رپورٹ کے مطابق  امریکی اخبارنےبھی انکشاف کیا کہ بھارتی وزارت خزانہ نے ایل آئی سی کو تقریباً 4 ارب ڈالر اڈانی گروپ میں لگانے پر مجبور کیا، امبانی اور اڈانی کی دولت 2014 کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ گئی ہے جب کہ بھارت کا ہنگر انڈیکس 55 سےگرکر 102 ہو گیا ہے۔

Loading