Daily Roshni News

بھارتی کوششیں ایک بار پھر ناکام، سڈنی میں خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم کروایا گیا جس میں 31 ہزار سے زائد سکھوں نے خالصتان کے قیام کیلئے ووٹ ڈالا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریفرنڈم رکوانے کیلئے تمام بھارتی کوششیں پھر ناکام ثابت ہوئیں جس کے بعد یہ آسٹریلیا میں خالصتان کے قیام کیلئے تیسرا مرحلہ تھا، اس سے پہلے میلبرن اور برسبین میں ریفرنڈم کا انعقاد ہوچکا ہے۔

آسٹریلیا کی حکومت نے پرامن طور پر منعقد ریفرنڈم کے جمہوری عمل کو رکوانے سے معذرت کرلی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا کے علاوہ برطانیہ، جنیوا اور کینیڈا میں بھی ریفرنڈم منعقد ہوچکے۔

سکھ رہنما گرپتونت سنگھ نے کہاکہ سکھوں نے آزادی کیلئے بُلٹ کی بجائے بیلٹ کا راستہ اختیار کیا۔

Loading