Daily Roshni News

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے 2 خواتین کے سامنے اہلخانہ کو زندہ جلا ڈالا

مودی کے ہندوستان میں دل دہلا دینے والے مظالم پر انسانیت بھی شرما گئی انتہا پسند ہندوؤں نے منی پور میں کوکی قبیلے کی دو خواتین کی آنکھوں کے سامنے ان کے اہل خانہ کو زندہ جلا ڈالا۔

مودی کے ہندوستان میں دل دہلا دینے والے مظالم پر انسانیت بھی شرما گئی ہے۔ گزشتہ 4 مئی کو انتہا پسند ہندوؤں نے منی پور میں کوکی قبیلے کی دو خواتین کی آنکھوں کے سامنے ان کے اہل خانہ کو زندہ جلا ڈالا۔

خاندانوں کے قتل عام کے بعد شر پسند متعصب ہندوؤں نے دونوں خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا تھا اور انتہا پسند ہندو جتھے نے متاثرہ خواتین کی سرعام برہنہ پریڈ بھی کرائی تھی۔ ڈھائی ماہ گزرنے کے باوجود پولیس اور مودی سرکار نے با اثر انتہا پسندوں کے خلاف کوئی بھی ایکشن نہیں لیا۔

الجزیرہ کے مطابق پولیس اہلکار خود زیادتی اور اہل خانہ کو زندہ جلانے والے مجمع کا حصہ تھے۔ یہ واقعہ ڈھائی ماہ تک انٹرنیٹ بندش کی وجہ سی میڈیا میں رپورٹ نہیں ہوسکا۔ 19 جولائی کو وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر میں کہرام مچ گیا۔

عالمی میڈیا نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کی۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بھی واقعے کو سفاک اور خوفناک قرار دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے منی پور میں ہونے والے واقعات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

Loading