بھارت میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد ایک خاتون نے دبئی سے ٹماٹر منگوا لیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی خاتون نے دبئی سے واپس آنے والی بیٹی سے 10 کلو ٹماٹر لانے کی فرمائش کر دی، بیٹی نے سپر اسٹور سے ٹماٹر خرید کر سوٹ کیس میں بھرے اور اڑان بھر کر بھارت پہنچ گئی۔
خیال رہے کہ بھارت میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کے بعد امریکی فوڈ چین نے بھی اپنے مینیو سے ٹماٹر نکال دیے تھے۔
اس کے علاوہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پونے سے تعلق رکھنے والا کاشتکار تکا رام بھاگوجی اور اس کے خاندان نے ایک ماہ کے اندر ٹماٹر کے 13 ہزار سے زیادہ کریٹ فروخت کرکے ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کما لیے، یعنی بھارتی کاشتکار کچھ ہی عرصے میں کروڑ پتی بن گیا۔