Daily Roshni News

بھارت: نوجوان نے گرل فرینڈ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر بناکر 84 کروڑ روپے بٹور لیے

بھارت میں ایک نوجوان نے گرل فرینڈ کی نجی ویڈیو اور تصاویر بنا کر بلیک میلنگ کے ذریعے ڈھائی کروڑ بھارتی روپے (84 کروڑ 30 لاکھ 6740 پاکسانی روپے) ہتھیا لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بنگلورو سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان موہن کمار کو لڑکی کو بلیک میل کر کے کروڑوں روپے بٹورنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکے اور 20 سالہ لڑکی آپس میں تعلق میں تھے، دونوں ایک ساتھ پڑھتے تھے لیکن گریجویشن کے بعد دونوں کے رابطے منقطع ہو گئے تھے، دونوں کئی سالوں بعد ایک دوسرے سے ملے اور ان کا میل جول دوبارہ شروع ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موہن کمار نے لڑکی سے شادی کا وعدہ کیا اور اسے ٹرپ پر لے گیا جہاں اس نے لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں اور انہیں پرائیویٹ رکھنے کا وعدہ کیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ٹرپ سے واپسی کے بعد موہن کمار نے لڑکی کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور اس سے رقم کا مطالبہ کیا، لڑکی نے اپنی نجی تصاویر اور ویڈیوز لیک ہونے کے خوف سے چند ماہ کے دوران لڑکے کو 2 کروڑ 57 لاکھ بھارتی روپے دیے۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے پہلے اپنی دادی کے اکاؤنٹ سے موہن کمار کے اکاؤنٹ میں ایک کروڑ 25 لاکھ روپے منتقل کیے، بعد ازاں لڑکی نے مختلف مواقع پر ایک کروڑ 32 لاکھ روپے کیش بھی ملزم کو دیے، یہی نہیں ملزم موہن کمار لڑکی سے قیمتی گھڑیوں، جیولری اور لگژری کار کا مطالبہ کرتا رہا۔

جب لڑکی موہن کمار کے مطالبات سے تنگ آ گئی تو اس نے بنگلورو پولیس کو مقدمہ درج کرا دیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم موہن کمار کو گرفتار کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہترین منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جرم ہے جس میں ملزم نے لڑکی سے بلیک میلنگ کے ذریعے ڈھائی کروڑ سے زائد رقم بٹوری جس میں سے 80 لاکھ روپے وصول کر لیے گئے ہیں۔

Loading