Daily Roshni News

بھارت کیساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کیساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز  فائر ہونا چاہیے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قوم نے بھارت کو سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا، آئندہ بھی کسی قسم کی جارحیت کا ایسا ہی سخت جواب آئے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے۔

Loading