Daily Roshni News

بیرسٹر گوہر نے ہم خیال جماعتوں کو آپس میں ملانے کیلئے کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کردی

ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے  کہا کہ یہ ملک اور فوج ہماری ہے ، ہم پہلے بھی ساتھ رہے اور آئندہ بھی ساتھ رہیں گے۔

انہوں نےکہا کہ ہاتھ ملاؤ تاکہ راستہ بنے، بات کرو تاکہ بات سے بات بنے، ملکی حالات تقاضا کر رہے ہیں کہ جامع مذاکرات کیے جائیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک صوبے کو تمام وسائل دیے جارہے ہیں،ہمارے صوبے کو اس کا حق نہیں دیا جارہا ، آئی ایم ایف کی کرپشن رپورٹ پر کوئی بات نہیں کی جارہی، وفاق کے اوپر واجب الادا ہمارے پیسے صوبے کو ملنے چاہئیں۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے، اپوزیشن کے لوگ پنجاب میں رہائش نہیں رکھ سکتے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئین پر عمل کیے بغیر ملک آگے نہیں جاسکتا، معاشی استحکام کے بغیر گروتھ نہیں ہوگی، ہمیں آئین کی بحالی کی جدوجہد کرنی چاہیے۔

Loading