بیشتر افراد کی وہ عادت جو بہت کم عرصے میں بیٹری لائف ختم کر دیتی ہے
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اگرچہ فون کی بیٹری کی گنجائش وقت کے ساتھ گھٹ جاتی ہے مگر آپ کی اپنی عادات بھی یہ عمل تیز کرسکتی ہیں۔مثال کے طور پر بیٹری کو چارجر پر لگا کر گھنٹوں کے لیے چھوڑ دینا یا ہر بار 100 فیصد چارج کرنا طویل المعیاد بنیادوں پر بہتر نہیں ہوتا۔
ایک اسمارٹ فون بیٹری کے چارج سائیکلز کی تعداد محدود ہوتی ہے (ایک چارج سائیکل سے مراد بیٹری کو 0 سے 100 فیصد چارج کرنا ہے) اور بار بار 100 فیصد چارج کرنے سے وقت کے ساتھ بیٹری کی زندگی محدود ہوجاتی ہے۔
فون کو 38 سے 80 فیصد کے درمیان چارج کرنا بہتر ہوتا ہے جس سے بیٹری لائف میں اضافہ ہوتا ہے۔
چارجنگ کے دوران فون کو استعمال کرنے سے بھی بیٹری لائف متاثر ہوتی ہے جبکہ چارجنگ کے لیے کسی ہوا دار جگہ کا انتخاب کریں تاکہ فون گرم نہ ہو۔
اسی طرح ہوسکتا ہے کہ آپ کو لگتا ہو کہ کیبل کنکٹر کو سپورٹ کرنے والے تمام چارجر ایک جیسے ہوتے ہیں، مگر یہ خیال درست نہیں۔
یہ ٹھیک ہے کہ اس طرح فون کو چارج کیا جاسکتا ہے مگر ہر چارجر آپ کے فون کو مؤثر طریقے سے چارج نہیں کرسکتا۔
ڈیوائس سے مطابقت نہ رکھنے والے چارجر سے بیٹری کی زندگی گھٹ جاتی ہے یا چارجنگ پورٹ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔