Daily Roshni News

پاکستان میں گھیراؤ جلاؤ،سیاسی عدم استحکام،عدلیہ کے یک طرفہ فیصلے ،عوام کا استحصال ڈالر کی اونچی اڑان اور مہنگائی کا طوفان عروج پر ہے۔بیلاگ تبصرہ۔۔۔محمد جاوید عظیمی

پاکستان میں گھیراؤ جلاؤ،سیاسی عدم استحکام،

عدلیہ کے یک طرفہ فیصلے ،عوام کا استحصال

ڈالر کی اونچی اڑان اور مہنگائی کا طوفان عروج پر ہے۔

بیلاگ تبصرہ۔۔۔محمد جاوید عظیمی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی انٹرنیشنل ۔۔بیلاگ تبصرہ۔۔۔محمد جاوید عظیمی ) وطن عزیز پاکستان گزشتہ ایک سال سے بحرانوں کی زد میں ہے ۔ملک بھر میں سکون نام کی کو ئی چیزنہیں،دیکھا جائے تو پاکستان میں ماضی میں بھی بحران آئے مگر اس بار ہر سطح پر بحرانوں  نے سر اٹھا کر اپنی جگہ بنا لی ہے۔ان بحرانوں کی جڑیں دن بدن مضبوط سے مضبوط ترہو تی جا رہی ہیں جبکہ وطن عزیز پاکستان کی عوام ملک کی سالمیت کے لئے بے حد پریشان ہے۔تاریخ کے آئینے میں اگر ہم ان بحرانوں کا جائزہ لیں تو اس کا آغاز گزشتہ برس اپریل 2022سے ہوا جب عمران خان کی حکومت کو عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں فارغ کر دیا گیا۔

قانون اور آئین کی روح سے یہ ایک درست عمل تھا جو ہمارے  ملک میں ہوتا رہا ہے اور آئندہ بھی ہو گا قطعہ نظر اس کے یہ کامیاب ہو یا نا کام  جمہوری ممالک میں اس قانون کا استعمال ہو تا ہے جو ایک نارمل پروسیجر ہےمگر سابق وزیراعظم عمران خان نے اس کو اپنی انا کا مسئلہ بنا کر امریکی سازش قرار دے کر مہم چلانا شروع کر دی اور اپنے جلسے ،جلوس یا ویڈیو پیغامات میں امریکہ  پر الزامات لگانے کا سلسلہ  تیز تر کردیا پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عہدیداروں نے اپنے قائد کے فرمان پر پاکستان میں انتشار اور افراتفری کا بازار گرم کر دیا جس کی بدولت ملک میں ترقیاتی منصوبے رک گئے ڈالر مضبوط اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا جس سے پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آگیا غریب عوام بالخصوص کم آمدنی والے عام لوگوں کی مہنگائی کے  باعث ایک وقت کا کھانا بھی چھوڑ دیا لیکن دوسری جانب پی ٹی آئی اپنے  چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی انا پرستی اور بے بنیاد  الزامات پر جلسے کرنے میں مصروف رہے جس سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا جب کہ کچھ عرصے بعد عمران خان نے حسب عادت یوٹرن لے کر امریکہ کو کلین چٹ دے کر امریکہ سے بہتر تعلقات استوار اور بحال کرنے کے لیے امریکی کمپنی کی خدمات کرائے پر حاصل کرلیں ،  ان اقدامات سے دنیا بھر میں پاکستان کے وقار کو ٹھیس پہنچی اور جگ ہنسائی ہوئی اس کے بعد عمران خان  نے اپنی حکومت کے گرائے جانے کے الزامات دوسری شخصیات پر لگانا شروع کر دیئے جن سے پاکستان کا بچہ بچہ واقف ہے کہ یہ الزامات بھی بے بنیاد ہیں مگر ابھی بھی بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری و ساری ہے اس وقت عمران خان نے پاک فوج بالخصوص چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر پر بے بنیاد الزامات لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا اور اپنے قتل کی سازش میں کئی شخصیات پرآئے دن الزامات کی   بوچھاڑ کر رہے ہیں القادرٹرسٹ میں خوردبرد کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے پر عمران خان کی  طے شدہ حکمت عملی کے تحت پی ٹی آئی کارکنان نے کور کمانڈر اور قائداعظم ؒ کی یادگار جگہ ریڈیو پاکستان پشاور جبکہ دیگر سرکاری و نجی املاک کو خاکستر کر دیا اس تو ڑ پھوڑ پر  کر ہمارے  ازلی دشمن  بھارت نے  خوشیاں اور جشن منائے  پاکستان کو دنیا میں بد نام اور رسوا کرنے میں عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے عمران خان کا پورا پورا ساتھ دیا جسمانی ریمانڈ سے چھٹکارا د لا  کر قانونی آئینی نہیں اپنے  تعلقات نبھانے کیلئے دو ہفتے کا بڑا ریلیف دلوادیا جو کسی صورت بھی قانون کی پاسداری نہیں بلکہ ملزم کی پشت پناہی کرکے آئین کی  خلاف ورزی کرنے میں اپنا نام تاریخ میں رقم کروا لیا اس وقت ملک میں جلاؤ گھیراو کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں ہزاروں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید کاروائی زور و شور سے جاری ہیں دوسری جانب جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی کال پر اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا جاری ہے مذکورہ دھرنا عمران خان کو غیرآئینی ریلیف پر غیر معمولی سہولت کاری کے خلاف چیف جسٹس  عمر  عطا بندیال کہ استعفے تک دھرنا جاری رہے گا  دیا جائے گا ان تمام کارروائیوں کے باعث پاکستان بھر میں غیر یقینی کی فضا عروج پر ہے ملک بھر میں افراتفری توڑ پھوڑ  جلاؤ گھیراؤ لوٹ مار اور معاشی عدم استحکام کے باعث پاکستانی عوام دھکے کھارہی ہے اور مہنگائی کے طوفان سے نبرد آزما مگر اس کی کوئی شنوائی نہیں حکمران اور دیگر جماعتیں اپنے اپنے مفادات اور اقتدار کی جنگ لڑنے میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے میں ہر حربہ استعمال کرنے میں مصروف عمل ہے دعا ہے کہ اللہ تعالی اپنے فضل و کرم اور نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے سے وطن عزیز پاکستان کو خیریت و عافیت سلامتی کے ساتھ ان بحرانوں سے نجات دلائے۔ آمین ثمہ آمین

Loading